DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; At the request of Chairman Raja Yasin of Sweri, MPA Raja Sagheer Ahmed approves Rs 10 crore 17 lakh grant for Kholol to Sweri Road.

چیئرمین راجہ یٰسین آف سویڑی کی درخواست پرایم پی اے راجہ صغیر احمد نے کھلول تا سویڑی روڈ کے لیے10کروڑ17لاکھ کی خطیر گرانٹ منظور کر لی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئرمین راجہ یٰسین آف سویڑی کی درخواست پرایم پی اے راجہ صغیر احمد نے کھلول تا سویڑی روڈ کے لیے10کروڑ17لاکھ کی خطیر گرانٹ منظور کر لی۔عنقریب کام شروع ہو جائے گا۔اہل علاقہ کا درینہ مطالبہ اور13گاؤں کو لنک کر نے والی روڈ کے لیے خطیر گرانٹ منظور ہونے پر علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اہلیان علاقہ کی طرف سے ایم پی اے راجہ صغیر احمداور چیئرمین راجہ یٰسین آف سویڑی کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا۔تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل بیور کے علاقہ کھلول تا سویڑی روڈ جو کہ انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی اس پر سفر کر نا عذاب بن گیا تھا اہل علاقہ اس بڑھے مسلے اور 13گاؤں سیری، جنٹل، آنور، پلیتر،چھترانہ،گھون، نلہ، کھیرا،بڑھ گلہ، چھنی، کیناس،داہنچیکل داڑھ گلہ کو لنک کر نے گاؤں کی عوام کے لیے بنے مسلے کو دیکھتے ہوئے علاقے کی بزر گ سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین راجہ یٰسین آف سویڑی نے ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے رابطہ کیا جس پر انہوں نے اس سٹر ک کے لیے 10کروڑ17لاکھ کی خطیر گرانٹ منظور کر لی۔عنقریب کام شروع ہو جائے گافنڈز کی منظوری پر معززین علاقہ راجہ محمد کلیم، راجہ یاسر آف سویٹر ی، راجہ شفاقت علی، راجہ الطاف، راجہ طارق،راجہ اشفاق نے ایم پی اے راجہ صغیر احمداور چیئرمین راجہ یٰسین آف سویڑی کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیاہے۔

پیرا میڈیکل شوریٰ کونسل کے علاوہ پیرا میڈیکل ایسویشن تحصیل کہوٹہ کی باڈی کا ڈی نوٹیفکیشن جاری

Notification issued for new body of Paramedical association

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پیرا میڈیکل شوریٰ کونسل کے علاوہ پیرا میڈیکل ایسویشن تحصیل کہوٹہ کی باڈی کا ڈی نوٹیفکیشن جاری نئی باڈی تشکیل دینے کے لیے 6دسمبر2019کوایسوسی ایشن کا اجلاس طلب کر لیا گیا تمام ممبران حاضری کو یقینی بناہیں۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل پیرا میڈیکل ایسویشن تحصیل کہوٹہ کی ایک ہنگامی میٹنگ زیر صدارت راجہ علی اصغر منعقدکی گئی جس میں جنرل سیکرٹری راجہ گلشید سمیت دیگر عہدیدارن نے شر کت کی اس موقع پر پیرا میڈیکل شوریٰ کونسل کے علاوہ پیرا میڈیکل ایسویشن تحصیل کہوٹہ کی باڈی کا ڈی نوٹیفکیشن جاری کر کے تمام باڈی کو توڑ دیا گیا نئی باڈی کی تشکیل تک تمام معملات راجہ علی اصغر نگرانی کر یں گے نئی باڈی تشکیل دینے کے لیے 6دسمبربروز جمعہ2019کوایسوسی ایشن کا اجلاس طلب کر لیا گیا تمام ممبران حاضری کو یقینی بناہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button