DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Main road from Chak Bale Khan to Pindi closed

چک بیلی خان تا رولپنڈی جانے والی مین سڑک بند ہو گئی

چک بیلی خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چک بیلی خان سے راولپنڈی روڈ پر زیر تعمیر پلی اچانک منہدم ہو گئی جس سے چک بیلی خان تا رولپنڈی جانے والی مین سڑک بند ہو گئی پلی منہدم ہوتے وقت ایک مہران کار پلی سے نیچے جا گر ی جس کے باعث دو افراد زخمی ہو گئے زخمی ہونے والوں کا تعلق چک بیلی خان کے نواحی موضع رائیکا میرا سے ہے پلی گرنے کے فوراً بعد ٹریفک آفیسر عبدالغفار اور محمد رضوان ٹیم کے ہمراہ پہنچ گئے اور ٹریفک کو متبادل روٹ فراہم کیا ٹریفک آفیسر عبدالغفار نے بتایا کہ روڈ کی بحالی تک راولپنڈی اور چک بیلی خان کے سفر کرنے والوں کے لئے وینس روڈ اور پنڈوری روڈ سے لائٹ ٹریفک چلائی جائے گی جبکہ ہیوی ٹریفک رنوترہ چوک سے پی او ایل روڈ سے گذارنے کا پلان ترتیب دیا گیا ہے

چک بیلی خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چک بیلی خان میں ہونے والے جلیل حیدر مرحوم اور علی شاہ میموریل ٹورنامنٹ میں پنڈ جھاٹلہ نے چک بیلی خان کو شکست دے دی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز اور فائنل کے مہمانانِ خصوصی ملک نعیم اعوان، چوہدری محمد امیر افضل، چوہدری مسعود جیلانی، حاجی عاشق حسین، چوہدری گلاب خان، چوہدری امجد مسعود اور چوہدری ظہیر جیلانی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

چک بیلی خان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) مری پولیس نے کاروائی کر کے بد نام زمانہ منشیات فروشوں امجد محمود، فیصل محمود اور واجدمحمود کو گرفتار کر لیا اور ان سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی SHOتھانہ مری ملک نعیم اعوان نے بتایا کہ مذکورہ تینوں ملزمان کے خلاف 9Bکے تحت مقدمات نمبر527/19, 528/19, 2529/19درج کر لئے

Show More

Related Articles

Back to top button