DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; The announcement of development works in Chak Bailey Khan turned out to be nothing but bundle of lies

چک بیلی خان میں ترقیاتی کاموں کے اعلانات جھوٹ کے سوا کچھ نہ نکلے

چک بیلی خان( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام) چک بیلی خان میں ترقیاتی کاموں کے اعلانات جھوٹ کے سوا کچھ نہ نکلے حلقہ پی پی 10کے کوارڈینیٹر چوہدری محمد افضل پڑیال نے کئی بار علاقے میں ریسکیو 1122کے قیام کا کہا، چک بیلی خان میں اراضی سنٹر بنانے کی بات، چک بیلی خان میں سو فیصد گیس پائپ لائن بچھانے کا وعدہ کیا لیکن تمام باتیں سروے تک ہی محدود رہیں مذکورہ کاموں کے شروع ہونے کے ابھی دور دور تک کوئی امکانات نظر نہیں آ رہے جبکہ چوہدری محمد افضل کے کارکنان بجلی کی فراہمی اور گلیوں کی پختگی کا سروے بھی شروع ہو گئے ہیں لگتا ہے کام سروے تک ہی محدود رہے گا چوہدری افضل کے کارکنا ن محکمہ جات پر دباؤ ڈال کر گیس کے میٹر پہلے سرخ فیتے کی نظر کرواتے ہیں بعد میں انھیں میٹروں کا اجرأ کروا کر اسے ایک بڑا تیر مارنے کا دعویٰ کرتے ہیں عوامی حلقوں نے ان سیاسی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ صرف سروے کروا کر اپنے فیلڈ میں ہونے کے دعوے نہ کریں بلکہ اپنے کئے ہوئے وعدوں کو پایہئ تکمیل تک بھی پہنچائیں

Gujar Khan; Ch M Afzal Paryal said in his statement that the announcement of development works in Chak Bailey Khan region are nothing but bundle of lies and gave list of false promises made in PP10.

Show More

Related Articles

Back to top button