DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Businesman Raja Tahir Akbar Kiyani orgnises Karate tournament at Pothwar Qilla Marquee

گوجر خان, سماجی و کاروباری شحصیت راجہ طاہر اکبر کیانی نے پھوٹوھار قلہ مارکی گوجر خان میں کیو کیشن کراٹے ٹورنامنٹ منعقد کرایا

گوجر خان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)گوجر خان روالپنڈی کے ممتاز بزنس مین اور سماجی و کاروباری شحصیت راجہ طاہر اکبر کیانی نے پھوٹوھار قلہ مارکی گوجر خان میں کیو کیشن کراٹے ٹورنامنٹ منعقد کرایا جس میں ملک بھر کے کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی اس ٹورنامنٹ میں خصوصی نگرانی استاد راجہ خالد محمود تھے چئیرمین کیو کیشن کراٹے اس ٹورنامنٹ میں ملک بھر کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کی ٹورنامنٹ میں مختلف شحصیات شریک ہوتی رہی جس میں پاکستان بیت المال کے سابق چئیرمین خان زمرد خان سابقہ ایم پی اے راجہ طارق کیانی عوامی چئیرمین بلدیہ گوجر خان حاجی محمد شاہد صراف کے علاوہ گوجر خان کی سیاسی و سماجی کاروباری شحصیات کے نمائندوں جبکہ پھوٹوھار پریس کلب کے صدر عامر وزیر ملک جنرل سیکرٹری شہزادہ ارباب اعجاز کی قیادت میں پھوٹوھار پریس کلب گوجر خان کے صحافیوں نے بڑی تعداد میں اس ٹورنامنٹ کی کوریج کے لیے شرکت کی اور دلچسپ مقابلے بھی دیکھے ٹورنامنٹ میں اول دوم سوم پوزیشن حاصل کرنے والوں کو راجہ طاہر اکبر کیانی اور ان کے صاحبزادے راجہ محمد خیدر کیانی نے ٹرافیاں تقسیم کی اور دیگر کھلاڑیوں میں بھی انعامات تقسیم کیے گئے آل پاکستان لیول میں کیو کیشن کراٹے ٹورنامنٹ اپنی نوعیت کا پہلا ٹورنامنٹ تھا جس کو راجہ طاہر اکبر کیانی نے منعقد کرا کے نوجوانوں کے دل جیت لیے اور کیو کیشن کراٹے سے محبت رکھنے والے آل پاکستان کے کھلاڑیوں کی زبردست حوصلہ افزائی کی اور اس کھیل کو فروغ دینے کے لیے اہم کردار ادا کیا

Show More

Related Articles

Back to top button