DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Mohammad Ishtiaq of rural health centre, Bakhral, killed in a fatal accident on Kallar Syedan Rawat road

کلر سیداں روات روڈ پر آر ڈبیو ایم سی کے ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر بنیادی مرکز صحت بکھڑال کا اہلکار محمد اشتیاق جاں بحق

کلر سیداں ( نمائندہ پوٹھوہا ر ڈاٹ کام ,اکرام الحق قریشی)کلر سیداں روات روڈ پر آر ڈبیو ایم سی کے ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر بنیادی مرکز صحت بکھڑال کا اہلکار محمد اشتیاق ولد عبدالرشید جاں بحق اس کا ساتھی حارث ولد محمد آصف زخمی ہو گیا ہلاک اور زخمی ہونے والوں کا تعلق نواحی موضع نندنہ جٹال سے ہے حادثہ صبح کے وقت چوکپنڈوڑی میں پیش آیا۔تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ڈمپرکوڑا کرکٹ لے کر روات چکبیلی روڈ کی طرف جا رہا تھا کہ چوکپنڈوڑی میں حادثے کا شکار ہو گیا ڈمپر نے آگے جاتے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری حادثہ اس قدر شدید تھا کہ موٹر سائیکل سوار گر گئے اور ڈمپر محمد اشتیاق کے اوپر سے گزر گیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی جبکہ حارث کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے محمد اشتیاق کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،محمد زبیر کیانی، حاجی اظہر حسین آزاد،چوہدری اسامہ بنارس،چوہدری نعیم بنارس، چوہدری محمد طارق، وحید بھٹی،چوہدری محمد حنیف اور دیگر نے شرکت کی۔

Kallar Syedan; Mohammad Ishtiaq son of Abdul Rashid of rural health centre, Bakhral, has been killed in a fatal accident on Kallar Syedan Rawat road, When he was run over by a truck which hit his motorbike.

,قمر الاسلام راجہ نے بھی سوشل میڈیا پر میرے حوالے سے غلط بیانی سے کام لیا

Ch Amir Waseem deplores comments made by ex MPA Raja Qamar Ul Islam

کلر سیداں ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)معروف کاروباری اور سماجی شخصیت چوہدری عامر وسیم نے کہا کہ ہماری والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کے لیے آنے والی مہمان شخصیات کے بارے میں توہین آمیز روئیہ قبول نہیں اس بارے میں سابق رکن اسمبلی قمر الاسلام راجہ نے بھی سوشل میڈیا پر میرے حوالے سے غلط بیانی سے کام لیا ان کا کہنا تھا کہ قمر الاسلام راجہ کا بیان پڑھ کر انہیں انتہائی دکھ ہوا میں نے ان سے رابطہ قائم کر کے پوچھ گوچھ کی مگر وہ اپنی صفائی میں کچھ کہنے کے قابل نہ رہے ہم دکھ کی اس گھڑی میں کوئی بات کرنا مناسب نہیں سمجھتے انہوں نے کہاکہ قمر الاسلام کا یہ کہنا کہ ان کے نزدیک چوہدری نثار علی خان کی کوئی حیثیت نہیں یہ خود اپنے گریبان میں جھانکیں تو انہیں اپنی حیثیت کا علم ہو جائے گا مسلم لیگ ق سے لے کر چوہدری نثار علی خان تک اور پھر چوہدری نثار علی خان کی ن لیگ کی قیادت سے ناراضگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ن لیگی رہنما بننے تک کا سارا سفر عوام جانتے ہیں جبکہ چوہدری نثار علی خان نے علاقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے مگر قمر الاسلام اقتدار کے مزے لینے کے باوجود حلقہ میں تعمیر و ترقی نہ کر سکے اور یہی وجہ تھی کہ عوام علاقہ نے انہیں گزشتہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کے باوجود مسترد کیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ماضی میں بھی میری سفار ش پر انہیں ق لیگ نے ٹکٹ دیا تھا انہوں نے کہا کہ ہمارے گھر تعزیت کے لیے آنے والی شخصیات چاہے ان کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت یا گروپ سے ہو ان کے بارے میں گفتگو کرنا اور سوشل میڈیا پر اپنی سیاست چمکانے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہم اس کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

کلر سیداں پولیس نے ڈیڑھ سالہ بچی نعلین فاطمہ کو اس کی والدہ کے حوالے کر دیا

Kallar Syedan police find and return abducted child

کلر سیداں ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)کلر سیداں پولیس نے ڈیڑھ سالہ بچی نعلین فاطمہ کو اس کی والدہ کے حوالے کر دیا،اسے اس کی سوتن ماں نے اغوا کر لیا تھا۔ایس پی صدر رائے مظہر اقبال نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے سپیشل ٹیم تشکیل دی ایس ڈی پی اور ملک طارق محبوب کی سربراہی میں ایس ایچ او کلر سیداں انسپکٹر سردارذوالفقار اور سب انسپکٹر محمد اقبال نے انتھک محنت کر کے نعلین فاطمہ کو بازیاب کرایا اور اس کی والدہ کے حوالے کر دیا،سی پی اوراولپنڈی محمد فیصل رانا نے بچی کی بازیابی پر کلر سیداں پولیس کو مبارکباد دی ہے۔

مولانا محمد یعقوب نقشبندی مجددی کی یاد میں سالانہ تقریب

Mollana M Yaqoob Naqshbandi annual memorial to be held on Sunday

کلر سیداں ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)خضرت مولانا محمد یعقوب نقشبندی مجددی کی یاد میں سالانہ تقریب بروز اتوار صبح نو بجے گمٹی شریف میں ہو رہی ہے جس سے اسلامی نظریاتی کو نسل کے رکن صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمان اور دیگر خطاب کریں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button