DailyNews

Rawalpindi; Safety road crossing sign boards stolen on main road

چک بیلی خان,سڑک پر سفر کرنے والوں کی راہنمائی کے لئے لگائے جانے والے دو بورڈزچوری کر لئے

چک بیلی خان(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) چک بیلی خان میں چوروں کی گھٹیاقسم نے گھٹیا واردات کرتے ہوئے روڈ کنسٹرکشن کمپنی کی جانب سے سڑک پر سفر کرنے والوں کی راہنمائی کے لئے لگائے جانے والے دو بورڈزچوری کر لئے ایم عارف اینڈ کو روڈ کنسٹرکشن کمپنی نے چک بیلی خان بوائز ڈگری کالج کے سامنے لوگوں کو احتیاط سے چلیں آگے کام ہو رہا ہے کے دو بورڈ رکھے ہوئے تھے تا کہ سفر کرنے والے کسی حادثے کا شکار نہ ہو جائیں لیکن حرام کی کمائی کھانے کے عادی چوروں نے لوگوں کی جان کے مسئلہ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ان معمولی بورڈوں کو بھی نہ بخشا اور رات کی تاریکی میں لے اڑے دوسری جانب موضع رنوترہ میں اسی کنسٹرکشن کمپنی کی پندرہ عدد شٹرنگ پلیٹیں بھی نامعلوم چوروں نے چوری کر لیں

Show More

Related Articles

Back to top button