DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Due to no seawrge system in Mator Chauk, water enters shops and homes after heavy rainfall

بارشی پانی کی نکاسی ناں ہونے وجہ سے مٹور چوک کہوٹہ تلاب کا منظر پیش کر نے لگا پانی دوکانوں اور گھروں میں داخل ہو گیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر میں موسم سر ما کی پہلی بارش نے ایم این اے ستاون اور تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی نااہلی کا پول کھول دیا۔بارشی پانی کی نکاسی ناں ہونے وجہ سے مٹور چوک کہوٹہ تلاب کا منظر پیش کر نے لگا پانی دوکانوں اور گھروں میں داخل ہو گیا اہلیان علاقہ کا شدید احتجاج مٹورچوک تا مذبحہ خانہ تک “میٹروکشتیاں “چلانے کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز رات گے سے جاری موسم سرما کی پہلی بارش نے جہاں ہر طرف جل تھل کر دیا ہے وہاں پر ہی ایم این اے ستاون اور تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی نااہلی کا پول کھول دیا ہے ایم این اے حلقہ ستاون جو الیکشن سے پہلے اپنے لیڈرکی طرع بڑھے بڑھے دعوئے کر رہے تھے الیکشن کے بعد اس طرع غائب ہو گے ہیں جیسے وہ کبھی اس حلقے میں آئے ہی نہیں ہیں ناں انہوں نے یہاں سے ووٹ لیے ہیں نہ ہی کسی کو جانتے ہیں بارش کے پانی کئی کئی فٹ کھڑا رہتا ہے جس کی وجہ سے پیدل چلنا دشوار ہو جاتا ہے عوامی حلقوں نے ایم این اے ستاون اور تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی ناقص کارکردگی پر شدید احتجاج کر تے ہوئے مٹورچوک تا مذبحہ خانہ تک “میٹروکشتیاں “چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

معروف کاروباری شخصیت و معروف بزنس مین راجہ عامر مظہر اور عبد الحمید مغل کی صدر بہاولپور چیمبر آف کامرس چوہدری جاوید اقبال سے ملاقات

Renowned businessmen Raja Amir Mazhar and Abdul Hameed Mughal meet President Bahawalpur Chamber of Commerce Chaudhry Javed Iqbal

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف کاروباری شخصیت و معروف بزنس مین راجہ عامر مظہر اور عبد الحمید مغل کی صدر بہاولپور چیمبر آف کامرس چوہدری جاوید اقبال سے ملاقات۔اپنی زمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکناد پیش کی۔گذشتہ روزمعروف سیاسی،سماجی شخصیت معروف کاروباری شخصیت و معروف بزنس مین راجہ عامر مظہر اور سابق وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل نے بہاولپور چیمبر آف کامرس کے صدرچوہدری جاوید اقبال سے ملاقات اور ان کومبارکباد پیش کی اور ان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔بہاولپور چیمبر آف کامرس کے صدرچوہدری جاوید اقبال نے معروف بزنس مین راجہ عامر مظہر اور سابق وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل کاشکر یہ ادا کیا۔

سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کہوٹہ کے دورہ۔سیاسی وسماجی شخصیات ملاقات

Former MPA Colonel Mohammad Shabbir Awan visits Kahuta and meets with Political and Social Personalities

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کہوٹہ کے دورہ۔سیاسی وسماجی شخصیات ملاقات۔راوں ہفتے ہونے والی فوتگیوں والے گھروں میں حاضری دی مر حومین کے دعائے مغفرت اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان نے کہوٹہ شہر کا دورہ کیا انہوں نے بھون اعوان میں ملک شاہنواز کے بھائی ملک نواز کی نمازے جنازہ، مسلم لیگی کارکن راشد مبارک عباسی کی چچا ماسٹر لطاسب عباسی کی نمازے جنازہ میں شر کت کی جبکہ کہوٹہ شہر میں محمد قذافی کے بھائی ناصر اور ندیم چوہان کے بھائی تحسین چوہان کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کی کرنل محمد شبیر اعوان نے سابق امیدوار برائے چیئرمین سردار ایم رضاء کی شاپ پر گئے اور ان سے ملاقات کی اورریفریشمنٹ کیا اس موقع پر ملک شاہ زیب اعوان،ایم ذرین اعوان، مرزا اشرف بیگ،محمد طاہر غوری،سید عمران علی شاہ، محمد طاہر، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیراحمد جنجوعہ بھی موجود تھے۔

تعزیتی بیان

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت راجہ گلزار احمد گلزاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیر سید زبیر احمد شاہ بخاریؒجیسی ہستیاں صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں امیر اہلیسنت و جماعت تحصیل کہوٹہ پیر سید زبیر احمد شاہ بخاری کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں پر نہیں ہو گا ان کی وفات سے دل خون کے آنسو رو رہا ہے مرحوم کی ساری زندگی دین اسلام کی تبلیغ میں گزری عشق مصطفیﷺ سے لبریز سینے والے عظیم مذہبی سکالر آج ہم میں موجو د نہیں مگر ان کی دی گئی تبلیغ ہم میں موجود ہیں انشاء اللہ ان کا مشن جاری رہے گا اور دین محمدی ﷺپر کام تا قیامت جاری رہے گاان خیالات کا اظہار تحصیل کہوٹہ کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت راجہ گلزار احمد گلزاری نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حضور قبلہ پیر سید زبیر احمد شاہ بخاری کی ساری زندگی اللہ اور اس کے رسول ﷺکے عشق میں گزری ہے اللہ پاک ان کو کر وٹ کروٹ جنت نصیب کریں اوران کی قبر انور کو جنت کے باغوں میں ایک باغ بناہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button