DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Well known ex teacher Gov high school, Choa Khalsa, Master Raja Liqut Ali passed away

گورنمنٹ ہائی سکول چوآخالصہ کے سابق ٹیچر ماسٹر لیاقت علی حرکت قلب بند ہوجانے سے وفات پا گئے

چوآخالصہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)گورنمنٹ ہائی سکول چوآخالصہ کے سابق ٹیچر ماسٹر لیاقت علی حرکت قلب بند ہوجانے سے وفات پا گئے ہیں ان کی نمازجنازہ آج شام چھ بجے ڈھوک بلندیاں یوسی چوآخالصہ میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم راجہ لیاقت نے کم وبیش ایک عشرہ قبل ملازمت سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ وہ دوران سروس پنجاب ٹیچر یونین کے سرگرم رکن رہے اور بابائے اساتذہ راجہ فضل حق کے دست راست شمار کئے جاتے تھے۔انہوں نے چوآخالصہ سکول میں طویل عرصہ خدمات سرانجام دیں۔ وہ کچھ عرصہ سے شوگر کے مریض میں مبتلا تھے اس کے باوجود انہوں نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور ہمیشہ دوست احباب کی خوشی غمی میں شریک ہوتے رہے۔ انہوں نے اپنی بیٹیوں کو اعلیٰ تعلیم دلانے کا مشن اپنا رکھا تھا جس میں وہ بڑی حد تک کامیاب رہے۔ اللہ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

Kallar Syedan; Well known ex teacher Government high school, Choa Khalsa, Master Raja Liqut Ali passed away in Dhok Baba Baland, Choa Khalsa. The cause of death has been fatal heart attack.

Show More

Related Articles

Back to top button