DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Mollana Fazal Ur Rehman thanks public of Rawat for their support for Azadi maarch

روات کی عوام کا مشکور ہوں کہ انہوں نے آزادی مارچ کا استقبال کیا,مولانا فضل الرحمان

کلر سیداں ( نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے سلسلہ میں روات پہنچنے پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روات کی عوام کا مشکور ہوں کہ انہوں نے آزادی مارچ کا استقبال کیا اور آزادی مارچ کے مطالبات سے اپنی تائیداور حمایت کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ آپ حضرات کا یہ اظہار یکجہتی قومی نعرے کا روپ دھار چکاہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال جولائی میں عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیااور اس کے نتیجے میں قائم ہونے والی حکومت ایک ناجائز حکومت ہے لہذا ا ب عوام خود اسلام آباد جا کر حکمرانوں کو یہ پیغام دے رہے ہیں اور دنیا کو بھی یہ بتا رہے ہیں کہ یہ ناجائز و نااہل حکومت پاکستانی قوم کیلئے قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حق کا علم لے کر باطل کے مقابلے میں ہمیں ہم قدم اور شانہ بشانہ ایک ساتھ چلنا ہے قومی وحدت کا مظاہرہ کرنا ہے ایک پاکستانی ہونے کا ثبوت دینا ہے۔آج کراچی سے لے کر گوادر اور بدین سے لے کر ٹھٹھہ اور سجاول سے لے کر خیبر پختونخوا اور پاکستان کے ایک ایک کونے سے اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہے۔انشاء اللہ یہ سمندر ان ناجائز حکمرانوں کو بہا کر لے جائے گا۔

کلر سیداں ( نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)آزادی مارچ کا کارواں شام ساڑھے سات بجے روات پہنچا ہزاروں افراد نے ان کا والہانہ استقبال کیا شرکا گو عمران گو کے نعرے لگا رہے تھے مولانا فضل الرحمان نے روات پہنچتے ہی خیر مقدم کرنے والوں کے نعرے کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا اس موقع پر زبردست نعرے بازی اور گلپاشی بھی کی گئی انہوں نے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر انجنیر قمر الاسلام راجہ کا نام لے کر والہانہ استقبال کرنے پر علاقہ بھر کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔آزادی مارچ کے شرکا طویل سفر کے باوجود مکمل طور پر توانا تھے اور وہ مسلسل عمران خان کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے بلوچستان اور سندھ سے آنے والی گاڑیوں میں لگے بلوچی او ر سندھی نغموں نے روات میں ایک سماں باندھ دیا لوگوں کا جوش و خروش دیدنی تھا شرکاء جلوس آٹا دالیں گھی چاول بسترے حتہ کے جلانے کے لیے سوختہ لکڑی بھی ساتھ لائے تھے۔قافلے کے دوران ڈرون کیمرے سے شرکاء جلوس کی نگرانی کی جاتی رہی آزادی مارچ جہاں سے گزرتا وہاں پر نیٹ سروس بند کر دی جاتی روات میں مسلم لیگی رہنما قمر الاسلام راجہ اور محمد نوید بھٹی نے استقبالیہ کیمپ قائم کیے تھے جس میں جے یو آئی کے کارکن بڑی تعداد میں دن دس بجے پہنچنا شروع ہو گئے مسلم لیگی قافلے ایک بجے کے بعد روات پہنچنا شروع ہوئے اور انہیں مولانا فضل الرحمان کا استقبال کرنے کے لیے ساڑھے چھ گھنٹوں کا طویل انتظار کرنا پڑا مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سینیٹر پرویز رشید، احسن اقبال اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے میاں نوا ز شریف کی ہدایت پر روات کے استقبالیہ کیمپ کا دورہ کیا اور شاندار انتظامات کرنے پر قمر الاسلام راجہ،محمد ظریف راجا اور دیگر کا شکریہ ادا کیا۔ادھر کلر سیداں سے بلدیہ کے سابق چیئر مین شیخ عبدالقدوس،محمد زبیر کیانی،چوہدری صداقت حسین،چوہدری عبدالغفار،مولانا احسان للہ چکیالوی،مولانا عبدالرشید، راجہ گلستان خان،نوید بھٹی، راجہ شہزاد یونس،راجہ فیصل منور، حاجی اخلاق حسین، حاجی طارق تاج،حاجی ظفر محمود، چوہدری توقیر اسلم، مرزا اظہر محمود، سید مداح حسین شاہ، چوہدری شاہد گجر، شیخ ندیم احمد، چوہدری نعیم بنارس، شیخ حسن سرائیکی، صوبیدار غلام ربانی اور دیگر کثیر تعداد میں شرکت کی۔روات کے دونوں اطراف سڑک اور پل پر لوگوں کا بے انتہا رش تھا جنہوں نے گھنٹوں کا انتظار کر کے شرکا ء مارچ کا استقبال کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button