DailyNewsKahuta

Kahuta; Selection of Raja tariq Murtaza as Chairman RDA welcomed

سابق تحصیل ناظم کہوٹہ راجہ طارق مرتضیٰ کاچیئرمین آر،ڈی،اے مقررکرنا ایک خوش آئند فیصلہ ہے

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ قیصر ونیس، ملک شاہد محمود اعوان، راجہ عمران اور سردار ارشد مجیدنے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کہا کہ سابق تحصیل ناظم کہوٹہ راجہ طارق مرتضیٰ کاچیئرمین آر،ڈی،اے مقررکرنا ایک خوش آئند فیصلہ ہے قیادت کے اس فیصلے سے کارکنوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں سابقہ دور ناظمیت نے جس طرع راجہ طارق مرتضیٰ کام کرائے ہیں ان کی مثال نہیں ملتی ہم ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں راجہ طارق مرتضیٰ کی خدمات ناقابل فراموش اور لائق تحسین ہیں۔راجہ طارق مرتضیٰ کے چیئرمین بننے سے عوامی مسائل حل ہونگے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ قیصر ونیس، ملک شاہد محمود اعوان، راجہ عمران مینوں اور سردار ارشد مجیدنے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے گذشتہ روز جو فیصلہ سابق تحصیل ناظم کہوٹہ راجہ طارق محمود مرتضیٰ کے حوالے سے کیا ہے اس سے ایک توپارٹی کارکنوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے پہتری آئے گئی ہم راجہ طارق مرتضیٰ کو چیئرمین آر،ڈی،اے مقررہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں علاوہ ازیں تحصیل کہوٹہ سے تعلق رکھنے والی دیگر سیاسی وسماجی شخصیات راجہ خورشید ستی، فوکل پرسن تعلیم کرنل (ر) ظفر عباسی، سابق نائب ناظم یوسی بیور سردار شفاقت حسین،چوہدری معروف آف نارہ اور دیگر نے راجہ طارق مرتضیٰ کو راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا چیئرمین بننے پر دلی مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ طارق مرتضیٰ نے ہمیشہ میرٹ پر بے لوث علاقہ کی خدمت کی اور تعمیر و ترقی کی۔

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد کا ڈیر ہ مشتاق شاہ بازار کا دورہ۔

Provincial Parliamentary Secretary Prisons Raja Sagheer Ahmed visits Dera Mushtaq Shah Bazaar

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد کا ڈیر ہ مشتاق شاہ بازار کا دورہ۔ممتاز سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی کی طرف سے عوامی مفادات کے لیے کیے گے کاموں کی تعریف کی اور ان کو خراج تحسین پیش کی۔گذشتہ روز ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدنے ہمراہ ممبر امن کمیٹی سید نجم الحسن نقوی کے ڈیر ہ مشتاق شاہ بازار کا دورہ اور انہوں نے ممتاز سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی کی ذاتی کوششوں سے بنائے گے پوسٹ آفس ڈیر ہ مشتاق شاہ بازار،حسن شاہ روڈ اور سکول کے لیے نئی بنائی گئی بلڈنگ کابھی دورہ کیا۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدنے رفاعی کاموں کام کرانے پر ممتاز سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی کی تعریف کی اور ان کو خراج تحسین پیش کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button