DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; One dead as a over loaded truck overturns in Dhok Mughlan, Bewal

ڈھوک مغلاں,بجری سے بھرا ڈمپر الٹنے سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔ بجری سے بھرا ڈمپر الٹنے سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بجری سے بھرا ڈمپر بیول سے ٹکال کی طرف جا رہا تھا کہ ڈھوک مغلاں کے مقام پر کیش اینڈ کیری کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے آگے سے رکشہ آگیا جسے رستہ دینے کی کوشش میں ڈمپر کے ٹائر سوئی گیس کے لئے کھودے گئے گڑھے میں دھنس گئے جسے سے ڈمپر الٹ کر قریبی مکان کی دیوار کے ساتھ جا ٹکرا ۔ گیٹ کے پاس کھڑی عبدالحمید عرف حمیدی کی عمر رسیدہ والدہ ڈمپر تلے آکر جاں بحق ہوگئی۔ محکمہ سوئی گیس کی غفلت سے بیول تا ٹکال روڈ مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے جس کی مرمت کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا اور نہ ہی کئی سال گزرنے کے باوجود گیس کا کام مکمل ہوسکا ہے۔

Gujar Khan; Mother of Abdul Hamid was killed when a truck loaded with gravel overturned when wheels got stuck in to hole dug by sui gas works.

Show More

Related Articles

Back to top button