DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; MNA Sadaqat Ali Abbasi, announced a major gathering with the MPA Raja Sagheer Ahmed to set up a university in Kahuta Tehsil.

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قو می اسمبلی صداقت عباسی نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمدکے ہمراہ تحصیل کہوٹہ میں یونیورسٹی بنانے کا اعلان بڑے جلسہ عام میں کردیا۔

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قو می اسمبلی صداقت عباسی نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمدکے ہمراہ تحصیل کہوٹہ میں یونیورسٹی بنانے کا اعلان بڑے جلسہ عام میں کردیا۔ شرکاء جلسہ اور علاقہ بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ مسلم لیگ (ن) کے دو بڑوں کی باہمی چپقلش کی وجہ سے کہوٹہ اور پورا حلقہ ترقیاتی کاموں سے محروم رہا۔ نیت صاف اور دل میں احترام ہوتو کوئی کام مشکل نہیں ہے۔ ملک لوٹنے والے آج جیلوں میں بند چیخ اور چلا رہے ہیں۔ عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما تحریک انصاف ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے مٹور میں مختلف دیہاتوں میں سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر ”بابا غلام فرید عوامی سیکرٹریٹ مٹور“ میں بڑے جلسہ سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر فوکل پرسن گیس راجہ خورشید ستی، تحریک انصاف کلر سیداں کے رہنما راجہ ساجد جاوید اور راجہ وحید احمد و دیگر نے بھی جلسہ سے خطاب کیا۔ صداقت علی عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان کی زیر قیادت پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ صداقت عباسی نے اس موقع پر اعلان کیا۔ نوگراں کے مقام پر کہوٹہ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (K.I.T) کو جلد یونیورسٹی کا درجہ دلایا جائے گا۔ حلقہ کی تعمیر و ترقی پہلے سے بہتر ہو گی۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ مہنگائی سابقہ حکرانوں کی مرہوں منت ہے۔ عمران خان ملک کو مضبوط کریں گے۔ ملک لوٹنے والے سابق حکمران آج جیلوں میں بند ہیں۔ راجہ صغیر احمد نے کہا کہ میرے دروازے ہر وقت عوام کے لیئے کھلے ہیں۔ حلقہ پی پی سات کی (22) یونین کونسلزمیں مساوی فنڈ فراہم کریں گے۔ حلقہ کی تعمیر و ترقی پہلے سے بہتر ہو گی۔ مقررین نے اپن خطاب میں مولانا فضل الرحمان پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ ملک اس وقت دھرنے اور احتجاج کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے کہا کہ احتجاج کے لیئے آنے والوں کو آنے دیں یہ بھوک برداشت نہ کر سکیں گے۔ اور خود ہی واپس چلے جائیں گے۔ مٹور باوا فرید عوامی سیکرٹریٹ آمد کے موقع پر مہمانوں صداقت عباسی اور دیگرکا زبردست استقبال کیا گیا۔

Kahuta; MNA Sadaqat Ali Abbasi, during his visit to Mator has announced with the MPA Raja Sagheer Ahmed to set up a university in Kahuta Tehsil. The announcement was welcomed in Kahuta.

Show More

Related Articles

Back to top button