DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Public asked to be aware of conartist working at Islam purra jabber bazaar

اسلام پورہ جبر بازار میں نوسرباز متحرک

اسلام پورہ جبر۔نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم۔محمد انجم ملک ; تفصیلات کے مطابق ایک شخص جو کہ اپنا نام ندیم پتا رہا تھا نے قاضیاں سے رکشہ بُک کرایا کہ میں نے جبر سے کچھ سامان لینا ہے اور تُم میرے ساتھ چلو یہاں جبر آکر وہ بلال سُپر سٹور میں گیا اور کہنے لگا کہ دس کلو چاول پانچ کلو چینی دو ڈبے گھی کے پانچ پیکٹ صرف ڈالو میں کچھ دیر میں آتا ہوں اور رکشے والے کو آگے لے گیا اور اُس سے کہنے لگا کہ مجھے جبر میں موجود اپنی مارکیٹ کا کرایہ لینا ہے تمھارے پاس کتنے پیسے ہیں میں موبائل میں بیلنس ڈلوا لوں اس بچارے کے پاس صرف سات سو تھا اس وہ بھی لیا پھر اسے کہنے لگا کہ اپنا فون دو میں نے ایک کال کرنی ہے اور تُم جاؤ دوکان سے سامان اُٹھا لاؤ جب رکشے والا واپس سامان اُٹھانے کے لیے آیا تو دوکاندار نے کہا کہ پیسے رکشے والا کہنے لگا کہ وہ تو کہہ رہا تھا کہ پیسے میں دیکر آیا ہوں جب رکشے والا واپس گیا تو وہ شخص غائب تھا۔

Show More

Related Articles

Back to top button