DailyNews

Rawalpindi; korung bridge construction approved as the government is made contact with

کورنگ پل، پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس تعمیر کی اجازت ، حکومت سے رابطہ

راولپنڈی( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) نے اسلام آباد ایکسپریس وے سگنل فری کوریڈور پر کورنگ پل اور پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس کی تعمیر کی اجازت کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت سےدرخواست کی گئی ہے کہ تعمیر کیلئے اجازت دی جائے اور اس منصوبے پر اٹھنے والے اخراجات سی ڈی اے اپنے وسائل سے فراہم کرے گا یا بعد ازاں حکومت سی ڈی اے کو اس منصوبے پر آنیوالی لاگت ادا کر دے۔سی ڈی اے نے اسلام آ باد ہائی وے پر ٹریفک جام کی شکایت دور کرنے کیلئے پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس اور کورنگ پل کی تعمیر کیلئے اگلے ماہ ٹینڈر طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس کیلئےتخمینہ لاگت کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ کورال چوک سے روات جی ٹی روڈ تک ہائی وے اس وقت چار رویہ ہے اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکرگڑھوںمیں تبدیل ہوچکی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button