DailyNews

Rawalpindi; Goons rule Chantra, , Sihal, Bagra, Rajar, Mandwal and Chakri Road areas.

چونترہ کے علاقہ چہان،سہال، بگرہ، راجڑ، مندوال اور چکری روڈ کے علاقوں میں غنڈوں کا راج

چک بیلی خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چونترہ کے علاقہ چہان،سہال، بگرہ، راجڑ، مندوال اور چکری روڈ کے علاقوں میں غنڈوں کا راج ہے اس علاقے میں قبضہ مافیا ان غنڈوں سے کام لے کر ان کی پوری سرپرستی کر رہی ہے لیکن اعلیٰ سطح پر اس کے سد باب کا کبھی نہیں سوچا گیا اسی طرح کا واقعہ چونترہ کے علاقہ میں مجاہد پل پر پیش آیا جہاں احتشام نامی نوجوان پر غنڈوں نے سرِ عام تشدد کیا وڈیو بھی بنائی غنڈے ویگو گاڑی پر پوری دھوم دھام سے آئے جو اسلحہ سے لیس تھے وقوعہ کی وڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے وقوعہ کا مقدمہ تھانہ چونترہ میں جمیل اکرم،علی صفدر،جہانزیب اورخالد قاضی سمیت 6/7 نا معلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے موضع چکری، چہان، مندوال،راجڑ، پنڈ سہال، پڑیال، میال اور روپڑ کلاں میں ان غنڈوں کے با اثر سرپرست بیٹھے ہوئے ہیں جو ان غنڈوں کے ساتھ ہر طرح کا قانونی اور مالی تعاون کرتے ہیں ان کے گھروں کے اخراجات تک اٹھاتے ہیں لیکن افسوس حکومتی سطح پر اس جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی بلکہ افسوس کی بات تو یہ ہے کہ سابقہ دور میں سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان کے معاونین ان کی با قاعدہ پشت پناہی کیا کرتے تھے

Show More

Related Articles

Back to top button