DailyNewsOverseas news

Spain; Ch Navid Warriach appointed organiser PML-N in Spain

چوہدری نوید وڑائچ کو مسلم لیگ سپین کاآرگنائزر مقرر

(پیرس(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،زاہد مصطفی اعوان سے)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین نے مسلم لیگی رہنما ومعروف سماجی کارکن چوہدری نوید وڑائچ کو مسلم لیگ سپین کاآرگنائزر مقرر کردیا انھوں نے تقریب میں چوہدری نوید وڑائچ کو بطور آرگنائزرنامزدگی کا نوٹیفکیشن دےتے ہوئے ہدایت کی کہ اپنے عہدہ کی زمہ داریاں سنبھالیں اور مسلم لیگ کو سپین میں منظم اور فعال بنانے میں کردار ادا کریں چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ چوہدری نوید وڑائچ کی مسلم لیگ کے لیے بڑی خدمات ہیں اور انھوں نے ہمیشہ مسلم لیگ اور ہمارے خاندان سے وفا کی ہے ان کی ہمارے دل میں بڑی عزت ہے آج نوٹیفکیشن دیتے ہوئے مجھے خوشی ہورہی ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ چوہدری نوید وڑائچ جماعت کے لیے لگن اور محنت سے کام کریں گے چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ سپین میں تمام جماعتوں سے زیادہ مسلم لیگ مقبول ہے تمام عہدیدار اِس مقبولیت کو نہ صرف برقرار رکھیں بلکہ مزید نئے لوگ جماعت میں لائیں اور جماعت کو نچلی سطح پر فعال کریں

Show More

Related Articles

Back to top button