DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; M Shezad of village Sahot Baghyal dies of dengue virus

محمد شہزاد ڈینگی سے جاں بحق چوآخالصہ کے قریب سہوٹ بگیال میں سپرد خاک

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)32سالہ محمد شہزاد ڈینگی سے جاں بحق چوآخالصہ کے قریب سہوٹ بگیال میں سپرد خاک،شہزاد ولد مشتاق اسلام آباد کے چڑیا گھر میں ملازم تھا اور گزشتہ چند ایام سے ڈینگی کی وجہ سے راولپنڈی کے ایک سرکاری ہسپتا ل میں زیر علاج تھا جہاں سے اسے گزشتہ شام ہی فارغ کیا گیا تھا وہ گھر پہنچا اور دم توڑ گیا۔اسے چوآخالصہ کے نواحی گاؤں سہوٹ بگیال میں سپرد خا ک کر دیا گیا۔ادھر کلرسیداں کے دوسرے بڑے قصبے چوآخالصہ پر بھی ڈینگی حملہ آور،معروف نوجوان کاروباری میثم تمار ڈینگی وائرس کی تصدیق کے بعد نجی کلینک میں داخل ہو گئے جبکہ نجی کلینک میں زیر علاج ڈینگی کے تین مریض اسد علی نئی آبادی چواخالصہ،محمد شبیر ڈھوک سنگال چوا خالصہ اور سیاہلی عمر خان کے ذوالفقار علی صحتیابی کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیئے گئے ادہر ڈینگی کے مریضوں کی بڑھتی تعداد پر مقامی شہریوں نے شدہد احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ صورتحال کو قابو کرنے میں بری طرح سے ناکام ثابت ہوئی ہے جو کام اپریل کے اوئل میں کرنا تھا وہ اکتوبر میں بھی شروع نہ کیا جا سکا جس کی وجہ سے صورتحال قابو سے باہر ہوئی ہے تو اس غفلت لاپرواہی کا ذمہ دار محکّہ صحت اور مقامی انتظامیہ ہے۔

Kallar Syedan; Their are real public health fears in Tehsil Kallar Syedan after Mohammad Shezad, 32, of village Sahot Baghyal dies of dengue virus

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں فرسٹ آئیر کی طالبہ نے گلے میں پھندے ڈال کر خودکشی کر لی

Teenage girl from village Barandi, Manianda commits alleged suicide

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں فرسٹ آئیر کی طالبہ نے گلے میں پھندے ڈال کر خودکشی کر لی۔ یہ افسوسناک واقعہ کلر سیداں کے نواحی یوسی منیاندہ کے موضع برانڈی میں پیش آیا جہاں 16 سالہ لڑکی نے پنکھے کیساتھ لٹک کر خود کشی کر لی۔ذرائع کے مطابق متوفیہ ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضابطہ کی کارروائی کرنے کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

ایس پی سعود خان کے اعزاز میں دی گئی الوداعی تقریب

Farewell party held for SP Saood Khan

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی کے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ پولیس میرٹ پر کام کر کے نہ صرف جرائم پر قابو پا سکتی ہے بلکہ عوام میں بھی پذیرائی حاصل کر سکتی ہے کلر سیداں اور کہوٹہ کے لو گ سعود خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز ایس ایچ او کلر سیداں محمد بشارت عباسی کی جانب سے اے ایس پی سعود خان کے اعزاز میں دی گئی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرایس ڈی پی او گوجرخان ملک طارق محمود،روات،کوٹلی ستیاں،مندرہ کے ایس ایچ او صاحبان محمد کاشف،سردار انصر،اسرار ستی،ہارون کمال ہاشمی،نبیلہ انعام، دانش بھٹی،آصف کیانی اوردیگر بھی موجود تھے۔راجہ صغیر احمد نے کہا کہ منشیات نے ہماری نوجوان نسل کو تباہ کر دیا ہے منشیات فروشوں کی سر کوبی اشد ضروری ہے انہوں نے سعود خان اور بشارت عباسی کی کارکردگی کی بھی تعریف کی اس موقع پر سعود خان کو تحائف بھی پیش کیے گئے۔

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نوتھیہ میں ٹیچرز ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب

Teacher’s Day Ceremony held at Government Girls High School Nothia

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)یوسی غزن آباد کے سابق وائس چیئر مین ظفر عباس مغل نے کہا ہے کہ مغربی ممالک میں سب سے زیادہ عزت و توقیر اگر کسی کو دی جاتی ہے تو وہ ایک استاد ہے جبکہ ہمارے ہاں اساتذہ کیلئے مسائل ہی مسائل ہیں اور سب سے کمزور اور مجبور طبقہ ہمارے اساتذہ کو ہی سمجھا جاتا ہے۔انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نوتھیہ میں ٹیچرز ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم کے افسران اساتذہ کو اپنا ذاتی ملازم سمجھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج اساتذہ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔اساتذہ کو کسی عزیز کے انتقال پر بھی چھٹی نہیں ملتی جبکہ اسمبلی کے ممبران جو سال کے بعد اجلاسوں میں شرکت کرتے ہیں انہیں پوری تنخواہیں اور مراعات دی جاتی ہیں۔ستم بالا ستم یہ کہ 25/30سال تک ایک پرائمری سکول ٹیچر اسی گریڈ میں اور اسی پوسٹ سے ریٹائر ہو کر گھر چلا جاتا ہے۔اساتذہ جب بھی اپنے مسائل کا ذکر کرتے ہیں تو افسران محدود وسائل کا رونا رو کر انہیں خاموش کروا دیتے ہیں ہیڈ مسٹریس ماریہ زاہد اور دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

میگا سپورٹس پروگرام کے تحت تحصیل کلر سیداں کے بوائز و گرلز تعلیمی اداروں میں ٹورنامنٹ کا آغاز

Tournament begins at Boys & Girls Educational Institutes of Kallar Syedan Tehsil under Mega Sports Program

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)وزیر اعلی پنجاب کے میگا سپورٹس پروگرام کے تحت تحصیل کلر سیداں کے بوائز و گرلز تعلیمی اداروں میں ٹورنامنٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں کلسٹر سکولوں نے شرکت کی۔سو میٹر دوڑ میں ہائی سکول کلر سیداں کے عاقب جاوید نے پہلی،ہائی سکول پھلینہ کے ارسلان نجابت نے دوسری جبکہ درکالی شیرشاہی کے طالب علم مجتبیٰ نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔اسی طرح دو سو میٹر دوڑ میں بوائز ہائی سکول پھلینہ کے شاہ زیب نے پہلی،ہائی سکول بھلاکھر کے طالب علم محمد وقار خان نے دوسری اور ہائی سکول کلر سیداں کے عتیق الرحمان تیسرے نمبر پر رہے۔چار سو میٹر دوڑ میں ہائی سکول پھلینہ کے ارسلان نجابت نے پہلی،ہائی سکول بھلاکھر کے حمزہ وحید نے دوسری جبکہ ہائی سکول کلر سیداں کے حمزہ نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔آٹھ سو میٹر دوڑ میں ہائی سکول کلر سیداں کے عاقب جاوید نے پہلی، درکالی شیرشاہی کے مجتبیٰ بختاور نے دوسری اور ہائی سکول بھلاکھر کے محمد وقار خان تیسرے نمبر پر رہے۔پندرہ سو میٹر دوڑ میں ہائی سکول درکالی شیرشاہی کے ولید فاروق پہلے، بھلاکھر کے حمزہ وحید دوسرے جبکہ ہائی سکول کلر سیداں کے عاقب جاوید تیسرے نمبر پر رہے۔لانگ جمپ میں ہائی سکول درکالی شیرشاہی کے ولید فاروق نے پہلی جبکہ ہائی سکول کلر سیداں کے شجاعت اور بھلاکھر کے عمر فاروق باالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ہائی جمپ میں ہائی سکول بھلاکھر کے عمرفاروق،ہائی سکول کلر سیداں کے شجاعت اور درکالی شیرشاہی کے عدنان نے باالترتیب پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کر لی جبکہ سومیٹر ریلے ریس میں بوائز ہائی سکول کے عاقب جاوید نے پہلی، پھلینہ کے ارسلان نجابت نے دوسری اور درکالی شیرشاہی کے مجتبیٰ نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ٹورنامنٹ 9 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔

تعزیت

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر الحاج محمد نواز کھوکھر،بیت المال کے سابق چیئر مین زمرد خان،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد، ہارون کمال ہاشمی،محمد افضل کھوکھر،محمد زبیر کیانی، مسعود بھٹی،چوہدری توقیراسلم،الحاج اسلم بانی،محمد اعجازبٹ،راجہ عبدالحمیدایڈووکیٹ،راجہ محمد ثقلین،راجہ اسرار ایڈووکیٹ، محمد آصف کیانی، جاوید چشتی اور دیگر نے گاؤں بھلاکھر جا کر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک محمد شیراز کیانی سے ملاقات کی اور ان کے والد محترم کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button