DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Kamaran of villahe Rakh, Ghazanabbad infected with dengue virus as the number of patient infected with the virus goes up to 16 people

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں ایک اور شخص ڈینگی وائرس کا شکار

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں ایک اور شخص ڈینگی وائرس کا شکار ہو کر راولپنڈی ہسپتال پہنچ گیامریضوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔تحصیل اینٹمالوجسٹ قاضی فرحان کے مطابق 37 سالہ کامران سکنہ رکھ غزن آباد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جسے ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ادھر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ڈینگی مریضوں کیلئے مختص وارڈز میں چار کے قریب زیر علاج مریضوں کی مکمل صحت یابی کے بعد انہیں گھر بھیج دیا گیا ہے جس پر مقامی حلقوں نے مریضوں کے علاج معالجہ پر توجہ دینے پر اور ڈینگی کیخلاف کاوشوں پر ایم ایس ڈاکٹر ہمایوں انور میراور دیگر اسٹاف کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

دبئی سے کلر سیداں آنے والے شخص کو روات کے قریب ڈاکوؤں نے جعلی آفیسر بن کر لاکھوں روپے کی نقدی،موبائل فونز اور دستاویزات سے محروم کر دیا

Allah Ditta robbed by fake officials as he arrived from Dubai on his way home to Chauk Pindori

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)دبئی سے کلر سیداں آنے والے شخص کو روات کے قریب ڈاکوؤں نے جعلی آفیسر بن کر لاکھوں روپے کی نقدی،موبائل فونز اور دستاویزات سے محروم کر دیا۔کلر سیداں کے نواحی گاؤں چوکپنڈوری کے رہائشی غلام رضا نے پولیس کو بتایا کہ میں گزشتہ روز اپنے بھانجے اللہ دتہ کو لینے کے لئے نیو اسلام آبادائر پورٹ گیا،واپسی پر میں اور میرا بھانجا اپنے کیری ڈبہ میں گھر کی جانب آ رہے تھے کہ تقریبا دن ساڑھے گیار ہ بجے کے قریب کلر سیداں روڈ نزد قاسم آباد صدیق شہید صدیق پہنچے تو ہماری گاڑی کے آگے ایک گاڑی نمبری اے ایکس وائی 735آ کر رکی۔گاڑی سے دو افراد جنہوں نے گلے میں کارڈز اور ایک کے ہاتھ میں وائرلیس سیٹ بھی تھا نے کہا کہ آپ لوگ ائر پورٹ سے آئے ہیں سامان کی چیکنگ کرنی ہے اور اس دوران انہوں نے بھانجے اللہ دتہ کے بیگ کی تلاشی لیتے ہوئے اس میں موجود پرس جس میں رقم دس ہزار درہم،پاسپورٹ اور موبائل فونزمالیتی 70 ہزار پڑے ہوئے تھے نکال لئے اور گاڑی میں بیٹھ کر روات کی طرف فرار ہو گئے روات پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

لیب اٹینڈینٹس ایسوسی ایشن ضلع راولپنڈی کے وفد نے ضلعی چیئر مین ندیم باری اور جنرل سیکرٹری طاہر قریشی کی سربراہی میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے معاون خصوصی سید رفاقت علی شاہ گیلانی سے ملاقات

Lab attendant association meet with Syed Rafaqat Ali Shah Gillani

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)لیب اٹینڈینٹس ایسوسی ایشن ضلع راولپنڈی کے وفد نے ضلعی چیئر مین ندیم باری اور جنرل سیکرٹری طاہر قریشی کی سربراہی میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے معاون خصوصی سید رفاقت علی شاہ گیلانی سے ملاقات کی اور انہیں لیب اٹینڈینٹس کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ برسوں سے محکمانہ ترقی سے تاحال محروم ہیں۔پنجاب حکومت ان کی اپگریڈیشن کر کہ ان کے دیرینہ مطالبہ کو پورا کرے سید رفاقت علی شاہ گیلانی نے کہا کہ حکومت تمام سرکاری ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل اور انہیں بہتر ماحول دینے کے لیے دن رات کوشاں ہے انہوں نے لیب اٹینڈینٹس کے تمام مطالبات کو اصولی اور درست قرار دیا اور کہا کہ وہ ان کے حل کے لیے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے بھرپور سفارش کریں گے۔اس موقع پرلیب اٹینڈینٹس کے دیگر رہنما نجف نواز فیصل آباد، رانا طارق منظور،ڈاکٹر اشتیاق احمد پاکپتن،شاہد سلیم کلر سیداں بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button