DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Guests steal gold jewellery worth cash and millions of rupees from home in village Mangloora.

منگلورہ ,گھر آئے مہمانوں نے جاتے ہوئے گھر سے نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اڑا لئے

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)گھر آئے مہمانوں نے جاتے ہوئے گھر سے نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اڑا لئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔منگلورہ کی رہائشی مسماۃ(ف) نے پولیس کو بتایا کہ میرا خاوند بیرون ملک مقیم ہے۔ہمارے گھر میں فرح ناز اور مسماۃ نائلہ جو کہ میری دوست تھیں عرصہ تقریبا تین سال سے ان کا ہمارے گھر آنا جانا تھا اور میں بھی ان کے گھر آتی جاتی رہتی تھی۔مورخہ 11 ستمبر،بوقت چار بجے شام،مسماۃ فرح ناز ہمراہ اپنی ہمشیرہ نائلہ اور بھتیجا عالمگیر سکنہ درکالی میاں حاجی صاحب،سوزوکی کے ذریعے ہمارے گھر آئے اور مجھ سے مجبوری ظاہر کرتے ہوئے پانچ ہزار روپے ادھار دینے کا تقاضہ کیا۔میں اپنی بیٹی کے ہمراہ اپنی بہن نرگس کے گھر پیسے لینے چلی گئی اور جب واپس آئی تو تینوں اشخاص گھر میں موجود نہ تھے۔میں نے فرح ناز کے موبائل فون سے رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ ہمیں کوئی ضروری کام پڑ گیا ہے ہم واپس جا رہے ہیں۔میں جب گھر کے اندر رہائشی کمرے میں داخل ہوئی تو دیکھا الماری میں چھ طلائی چوڑیاں،ایک عدد ہار سیٹ اور پندرہ ہزار روپے کی رقم غائب تھی۔جب میں نے چوری کے بارے میں استفسار کیا تو فرح ناز اعتراف کیا کہ زیورات و نقدی عالمگیر نے چوری کئے ہیں۔

Kallar Syedan; Guests have stolen gold jewellery millions of rupees from home in village Mangloora A police case has been registered against Farah and Naila.

امجد علی سکنہ کھنادہ سے ایک کپی دیسی شراب برآمد

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں پولیس نے دوران گشت منشیات فروش دمہ امجد علی سکنہ کھنادہ سے ایک کپی دیسی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

جماعت اسلامی کے رہنما خالد محمود مرزا نے قرطبہ میں کارکنان سے خطاب

Jamaat-e-Islami leader Khalid Mehmood Mirza addresses workers in Cordoba

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)جماعت اسلامی کے رہنما خالد محمود مرزا نے قرطبہ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پھر قوم کے اندر 65 19والے جذبے کی ضرورت ہے آج انتشار نہیں اتحاد ضروری ہے آج کشمیر کے اسی لاکھ ہمارے بہن بھائی ہماری طرف دیکھ رہے ہیں ہمارا دشمن بہت مکار ہے ہم نے مل کر اپنے دشمن کا مقابلہ کرنا ہے آپس کے اختلافات کو پس پشت ڈال کر اور اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گایہود ہنود کا مقابلہ کرنے کے لیے اللہ کی مدر کے ساتھ ساتھ باہمی اتحاد بھی نا گزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا ایک ایک کارکن 1965,1971کی طرح آج بھی دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی مسلح فوج کے ساتھ کھڑا ہے،جماعت اسلامی پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے اس موقع پر محمدبشیرخان یوسفزئی، ڈاکٹرعظمت اللہ،عارف خلیل،جہاں بہادرصدیقی بھی موجود تھے۔

کلر سیداں کے مختلف گلی محلوں میں صفائی ستھرائی

Cleaning up of the streets in Kallar Syedan taking place

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)اسسٹنٹ کمشنر امبر گیلانی کی ہدایت پر آر ڈبلیو ایم سی کلر سیداں کے اسسٹنٹ منیجر ماجد اسحق نے اپنی زیر نگرانی کلر سیداں کے مختلف گلی محلوں میں صفائی ستھرائی کی نگرانی کی اور ڈینگی مچھروں کی افزائش کا ٹھکانے بننے والی جڑی بوٹیوں کو تلف کروا دیا۔اس موقع پر انہوں نے ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لئے اگاہی مہم کے سلسلہ میں ایک روز کیمپ کا بھی انعقاد کیا جس میں انہوں نے عوام اور ٹرانسپورٹروں میں پمفلٹ تقسیم کئے۔

کلر سیداں میں تعنیات تحصیلدار محمد منصور تابش کو اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

Tehsildar M Mansoor promoted to assistant commissioner

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں میں تعنیات تحصیلدار محمد منصور تابش کو اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔اسی طرح ضلع راولپنڈی کی تحصیل کوٹلی ستیاں کے تحصیلدار مستنصر گل اور تحصیل راولپنڈی میں تعینات رانا نایاب بھی اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔پنجاب میں 26 کے قریب تحصیلداروں کو پرموشن بورڈ میں اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی ہے۔

ڈاکٹر عدیل پرویز کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر (ہیلتھ) کلر سیداں اضافی ذمہ داریاں دے دی گئی

Dr Adil Parvez handed further health dept resposabilities

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عدیل پرویز کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر (ہیلتھ) کلر سیداں اضافی ذمہ داریاں دے دی گئی ہیں جو ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر سید عابد حسین شاہ کی غیر موجودگی میں اپنے فرائض سر انجام دیتے رہیں گے۔یاد رہے کہ ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر سید عابد حسین شاہ ڈینگی وائرس کے سلسلہ میں راولپنڈی میں اپنے سرکاری فرائض سر انجام دے رہے ہیں جس کی وجہ سے محکمہ صحت کے معاملات اینٹمالوجسٹ قاضی فرحان کے سپرد کر دئیے گئے تھے۔

تعزیت

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ گلستان خان،سٹی صدر شیخ خورشید احمد،نمبردار اسدعزیز،سیدراحت علی شاہ،بابو محمد عارف، پریس کلب کلرسیداں کے صدر پرنس جاویداقبال، راجہ محمد سعید اور دیگر نے سابق رکن بلدیہ صوبیدار ظفراقبال،سیکرٹری یوسی چواخالصہ مظفراقبال بیگ سے ان کی پھوپھی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی گاؤں بھون دھمیال آمد انہوں نے نائیک جاوید سے ملاقات کی اور ان کے بھائی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر شیخ ساجد الرحمان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button