DailyNews

Rawalpindi; Total of eight people abducted in regions of Pindi

جڑواں شہروں میں دو بہنوں سمیت آٹھ افراد اغوا

راولپنڈی، اسلام آباد کےمختلف علاقوں میں 13سالہ بچے، 26 سالہ گونگے، بہرے، دو بہنوں سمیت آٹھ افراد کو اغوا کر لیا گیا ۔تھانہ بہارہ کہو کے علاقے سری چوک سے عزیز احمد کا اٹھارہ سالہ بیٹا عمر عباسی پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گیا۔تھانہ نون کے علاقے رحمان ٹائون سے حضرت ولی کی 19 سالہ بیٹی (ح) کو سرفراز نے اغوا کر لیا ۔تھانہ رتہ امرال کے علاقے سے اسلم کی بیٹی (ک) کو عمران وغیرہ نے ،تھانہ ٹیکسلا کے علاقے سے 26سالہ گونگے اور بہرے عبداللہ کو نامعلوم افراد نے اغواکرلیا۔تھانہ گوجرخان کے علاقے سے طاہر محمود کی کالج اور سکول جانے والی دو بیٹیوں (ع) اور (ح) کو نامعلوم نے اغواکرلیا ۔ تھانہ روات کے علاقے سے عقیل کا 13سالہ بیٹا حیدر لاپتہ ہوگیا،تھانہ چونترہ کے علاقے سے خرم کی ہمشیرہ (م) کو ملک نثار نے اغوا کرلیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button