DailyNewsGujarKhan

Bewal; Six year old daughter of Fakhar Shah injured by hit and run motorcyclist in Morra Jandi

نامعلوم موٹر سائیکل سوار سکول سے گھر جاتی چھ سالہ بچی کو کچل کر فرار

بیول(نامہ نگار)۔ نامعلوم موٹر سائیکل سوار سکول سے گھر جاتی چھ سالہ بچی کو کچل کر فرار ہوگیا۔ موہڑہ جنڈی کے رہائشی فخر شاہ کی چھ سالہ بیٹی چھٹی کے وقت سکول سے گھر کی طرف جارہی تھی کہ ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئی۔ نامعلوم موٹر سائیکل سوار سڑک کنارے چلتی بچی کو ٹکر مار کر فرار ہوگیا۔ حادثے میں بچی کی ٹانگ دو جگہ سے ٹوٹ گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button