DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Sadaqat Ali Abbassi fails to keep his promise made in Kahuta

صداقت علی عباسی کے وعدے وفا ناں ہو سکے۔

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تحصیل کہوٹہ کے عوام بے یارو مددگارعوام علاقہ ووٹیں دیکر بھی رُل گے ایم این اے صداقت علی عباسی کے وعدے وفا ناں ہو سکے۔صداقت علی عباسی نے کہوٹہ میں وعدہ کیا تھا کہ دس روزبعد کھلی کچہری لگائیں گے جس میں تمام اداروں کے سربراہان بھی موجود ہونگے تا کہ لوگ اپنی شکایات کا ازالہ کرا سکیں مگر وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہو ترقیاتی کام تو درکنار صداقت علی عباسی کہوٹہ میں ادروں کو ہی ٹھیک کردیں کہوٹہ کے وفاقی اور صوبائی ادارے کرپشن کا گڑ بن چکا ہے اداروں میں سیاسی مداخلت عروج پر ہے منشیات فروشی نے نئی نسل کو تباہ کر دیا جگہ جگہ ٹاؤٹ مافیا کا راج ہے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں نہ ڈاکٹرز نہ ادویات نہ ایکسرے نہ الٹراساؤنڈ لڑائی جھگڑے والے کیسوں کی ایم ایل آر چھ چھ ماہ نہیں ملتی لوگوں کو کلر سیداں اور ہولی فیملی بھیج دیا جاتا ہے ہسپتال میں ایک ایمبولینس تک نہیں ہے کروڑوں روپے کے فنڈز ڈینگی پروگرام پر خرچ ہونے کے باوجود کہوٹہ میں ڈہنگی کے کیس سامنے آ رہے ہیں خدارہ اس بھولی عوام پر رحم کریں اور مسائل حل۔

Kahuta; MNA Sadaqat Ali Abbassi has been criticised after he promised for a court session to hear public complaints failed to materialise.

حلقہ پی پی سیون کی سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خالد پر ویزپاکستان کے دورے کے بعد یو کے راونہ ہو گے

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
حلقہ پی پی سیون کی سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خالد پر ویزپاکستان کے دورے کے بعد UKراونہ ہو گے۔گذشتہ روز حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خالد پر ویز آف کوئی راجگان دو ہفتے کی چھٹی کے بعد UKراونہ ہو گے گذشتہ روز ان کو فتح جنگ اہر پورٹ پر ان کو راجہ حمید آف کوئی، راجہ صداقت علی اور دیگر عزیز و اقار ب نے ان کو نیک دعاوں کے ساتھ الوداع کیا۔

اقوام متحدہ کشمیر سے بھارتی مظالم ختم کرائے کشمیریوں کو انکا بنیادی حق دیا جائے

Kashmiris should be given their basic rights by ending the Indian atrocities , Raja M Fayaz, Bior

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ محمد فیاض امید وار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ و سابق چیئرمین یوسی بیور نے اپنے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر سے بھارتی مظالم ختم کرائے کشمیریوں کو انکا بنیادی حق دیا جائے اور سلامتی کونسل کی قرار داد پر عمل کیا جائے مودی نے مقبوضہ کشمیر پر قبضے کا جو خواب دیکھا ہے وہ پورا نہیں ہو گا دس لاکھ بھاری فوج نے کرفیو لگا کر ہر کو جیل بنایا ہوا ہے بچے دودھ اور غذا سے مر رہے ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کا دنیا سے رابطہ منقطع ہر کر رہ گیا ہے مسلمان ممالک کی خاموشی اور مودی کو اس موقع پر اعلیٰ سول اعزاز دینامقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے برابر ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت راجہ محمد فیاض امید وار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ و سابق چیئرمین یوسی بیور سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اور مسلح افواج اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور ضرورت پڑنے پر فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کے لیے تیار ہیں انھوں نے سلامتی کونسل اور مسلم اُمہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی سابقہ حثیت کو بحال کریں کرفیوں ختم کیا جائے بھارتی مظالم کو نوٹس لیا جائے اور مرتب راہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے۔

ایماندار ا یس اچ او سید ندیم الحسن شاہ کو تعینات کر نے پر پولیس کے اعلیٰ حکام کا شکر یہ

Appointment of Syed Nadim Al Hassan as SHO Kahuta police welcomed

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممبرضلعی وتحصیل امن کمیٹی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نجم الحسن نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ بازار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ محکمہ پولیس تھانہ کہوٹہ میں فرض شناس، ایماندار SHOسید ندیم الحسن شاہ کو تعینات کر نے پر پولیس کے اعلیٰ حکام کا شکر یہ ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا محکمہ پولیس کے فرض شناس افسر کی تعیناتی سے علاقے میں امن وامان کی فضا قائم ودائم ہے انہوں نے عشرہ محرم میں بہترین ڈیوٹی سر انجام دی ہے دن رات انہوں نے احسن طریقے سے ڈیوٹی دی ہے ہم اہلیان علاقہ آئی جی پنجاب پولیس، آر پی او اور سی پی او راولپنڈی کا شکر یہ ادا کرتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button