DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Large sum amount of mobile phones stolen in a burglary in Chauk Pindori

کلر سیداں کے قریب چوکپنڈوری میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز اور دیگر اشیاء سمیٹ کر فرار ہو گئے

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کے قریب چوکپنڈوری میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز اور دیگر اشیاء سمیٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس چوکی چوکپنڈوری نے درخواست وصول کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔بشیر ساجد سکنہ محلہ حیدر تھانہ روڈ کلر سیداں نے درخواست میں تحریر کیا کہ میں چوکپنڈوری میں کنگ کمپیوٹراینڈ موبائل کمیونیکیشن کے نام سے کاروبار کرتا ہوں۔گزشتہ شام دکان بند کر کے گھر چلا گیااور دوسرے دن صبح چوکیدار نے اطلاع دی کہ جلد دکان پر پہنچو آپ کی دکان کے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں جس پر میں فوری طور پر دکان پر پہنچ گیا تو دیکھا کہ دکان کے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں اور دکان کے اندر سامان بکھرا پڑا ہے۔جانچ پڑتال کے بعد معلوم ہوا کہ ہارڈ ڈسک جس میں کافی ڈیٹا محفوظ کیا ہوا تھا،بوفر سسٹم،نئے اور پرانے موبائل فونز تعدادی 14،موبائل فونز اسسریز،کمپیوٹر اسسریز،میموری کارڈز،26 عدد ریمز،کمپیوٹر ماؤسز اور کاؤنٹر کی دراز میں رکھی گئی تین ہزار روپے کی کیش چوری کر کے لے گئے ہیں۔

Kallar Syedan; A Burglary was committed at King computer and mobile communication shop owned by Bashir Sajid of Mohalla Haider, Kallar Syedan. Large amount of goods were taken a police report was registered.

کلرسیداں شہر اور مضافات میں آئیسکو سب ڈویژن کی غفلت لاپرواہی اور نااہلی کے سبب بجلی پوری رات بند رہی

Electricity was shut down all night due to negligence and incompetence of ISCO subdivision

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلرسیداں شہر اور مضافات میں آئیسکو سب ڈویژن کی غفلت لاپرواہی اور نااہلی کے سبب بجلی پوری رات بند رہی اور عملہ خواب خرگوش کے مزے لیتا رہا عدلیہ کی بجلی اس وقت بحال کی گئی جب ذمہ داران کی گرفتاری کے لئے پولیس روانہ ہوچکی تھی صورتحال سے ارکان اسمبلی کے فوکل پرسن راجہ محمد ثقلین کو بھی آگاہ کردیا گیا تفصیلات کیطابق گزشتہ روز کلرسیداں کے نواحی گاؤں بمعہ میں بجلی کی لاہن ٹوٹنے سے برقی رو معطل ہوئی آئیسکو کلرسیداں کو اطلاع کی گئی مگر سارا دن گزر گیا پھر رات بھی گزر گئی اور اگلے روز بجلی کی بحالی ممکن ہوئی اسی طرح گزشتہ شب شہر کے موضع کلرسگوال چھنی اور پنی میں بجلی 9بجے بند ہوئی ذمہ داران کو اطلاع کی گئی مگر انہوں نے اس جانب توجہ نہ دی اور یہاں بھی نصف گھنٹے کا کام 14گھنوں کے بعد کیا گیا اور سینکڑوں لوگوں نے رات حکومت اور آئیسکو کو کوستے ہوئے گزاری اسی طرح مقامی عدلیہ کی بجلی بھی منقطع ہو گئی تھی جس کی اطلاع ہونے کے باوجود اس کی مرمت اس وقت تک ضروری نہیں سمجھی گئی جب عدلیہ کی جانب سے ذمہ داران کی گرفتاری کے لئے پولیس ان کے دفتر نہیں پہنچ گئی پھر فوری طور پر عدلیہ کی بجلی بحال کی گئی مقامی شہریوں اور صارفین نے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی صداقت علی عباسی اور راجہ صغیراحمد کے فوکل پرسن راجہ محمد ثقلین کو بھی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کلر سب ڈویژن میں صارفین کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی محض شہر کے اندر بھی فیوز کی تبدیلی بھی دوسے تین گھنٹوں کے بعد ہوتی ہے سفارشی اور نااہل لوگوں کو اختیارات دے کر حکومت کو بدنام کیا جارہا ہے انتہائی جونیئر اور ناتجربہ کار لوگوں کو بھاری ذمہ داریاں دے کر لوگوں کی مشکلات میں آئے روز اضافہ کیا جارہا ہے انہوں نے اعلی حکام سے آئیسکو سب ڈویژن کا قبلہ درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

چوہدری محمد عارف کو کلر سیداں کے قریب گاؤں تل خالصہ میں سپرد خاک کردیاگیا

Ch M Arif namaz e janaza held in Tal Khalsa

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے صدر چوہدری ابرار حسین کے خسر مقامی کاروباری چوہدری توقیراسلم کے چچا اور الحاج خالدرضا کے والد چوہدری محمد عارف کو کلر سیداں کے قریب گاؤں تل خالصہ میں سپرد خاک کردیاگیا پیر محمود حسین قادری نے نمازجنازہ پڑھائی جس میں سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض,حافظ سہیل اشرف,راجہ ظہوراکبر,ضیارب منہاس,زبیر کیانی,راجہ شہزاد یونس,راجہ جاویداشرف,سید راحت علی شاہ,پرویزقادری,چوہدری شفقت محمود,شوکت علی وارثی,چوہدریرمضان,راجہ الطاف,چوہدری ظہیر محمود,صاحبزادہ بدرمنیر,راجہ علی اصغر,ملک جمیل عادل,اعجاز بٹ,عبدالغفور کیانی,شہزادہ خان,سید ندیم عباس بخاری,راجہ محمدادریس,محمد ظریف راجا,چوہدری فیاض اختر,چوہدری محمد اشفاق,کرنل انیس اکبر,کرنل خورشید اکبر,چوہدری یاسر چمن,چوہدری نوید امین,مسعود بھٹی,راجہ ظفر محمود,شاہد گجر,اسد عزیز,حاجی اخلاق حسین,زین العابدین عباس,چوہدی نزیر,عامر کمبوہ,پرنس جاوید اقبال,جاوید چشتی,راجہ گلستان خان,الحاج اسلم بانی,آصف نورانی,شیخ ندیم احمد,صوبیدار غلام ربانی ملک فیاض سندھو،مالک داد بھٹی،نوید اختر مغل،فیاض کیانی،حاجی شوکت علی،شیخ حسن ریاض،حاجی محمد اسحاق،چوہدری محمد طارق تاج اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

عمران خان نے انتخابات میں عوام کو جو سبز باغ دیکھائے تھے ان کا حساب لیا جائے گا

The green garden that Imran Khan showed to the people in the elections will be accounted for,Ch Zain Al Abdeen

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق سٹی نائب ناظم چوہدری زین العابدین عباس نے کہا ہے کہ مریم نواز کیخلاف سیاسی انتقام پر مبنی پٹیشن اپنی موت آپ مر گئی ہے۔ملک میں جمہوریت کی بحالی،اور آئین کی سربلندی کیلئے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی صورتحال ابتر ہے جبکہ غیر یقینی صورتحال میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔پی ٹی آئی کی حکومت نے پہلے ایک سال میں عوام کو غربت مہنگائی اور ڈینگی وائرس کے سوا کچھ نہیں دیا،پی ٹی آئی کی حکومت خود کسی ڈینگی وائرس سے کم نہیں۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار غریب عوام کیلئے سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت ختم کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ وقت قریب آ رہا ہے جب لوگ خود حکومت کیخلاف کھڑے ہونگے،معاشرے کا ہر طبقہ چیخ رہا ہے مگر نااہل حکومت خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔لاکھوں نوجوان بے روزگار ہو گئے ہیں جبکہ تاجر طبقہ ٹیکسوں کی بھرمار سے معاشی مسائل کا شکار ہو گیا ہے۔ عمران خان نے انتخابات میں عوام کو جو سبز باغ دیکھائے تھے ان کا حساب لیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button