DailyNewsKahuta

Kahuta; Haji Malik Shahid Mahmood Awan appointed chairman Zakat committee

حاجی ملک شاہد محمود اعوان چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی تحصیل کہوٹہ منتخب

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف تحصیل کے بنیادی کارکن حاجی ملک شاہد محمود اعوان چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی تحصیل کہوٹہ منتخب۔پی ٹی آئی کے کارکنوں، ور کروں، سیاسی،سماجی،کاروباری، مذہبی اور عوامی حلقوں کی طرف سے حاجی ملک شاہدمحمود اعوان کو مبارکباد۔ جو زمہ داری مجھے سونپی گئی ہے انشااللہ ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا حق داروں کو اس کا حق ملے۔ تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل کہوٹہ کے بنیادی کارکن،معروف سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیت حاجی ملک شاہد محمود اعوان چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی تحصیل کہوٹہ منتخب کر دیا گیا۔ شاہد محمود اعوان پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے وہ کارکن ہیں جنہوں نے 1996میں PTIمیں شمولیت اختیار کی اس وقت تحصیل کہوٹہ میں پی ٹی آئی کے صرف5کارکن تھے جن میں حاجی ملک شاہد محمود اعوان، راجہ امتیاز آف گھڑ یٹ، راجہ پر ویز آف مواڑہ اور دیگر تین چار اور کارکن تھے جنہوں نے اس وقت عمران خان کے قافلے میں شمولیت اختیارکی تھی ملک شاہد محمود اعوان کہوٹہ شہر کی معروف شخصیت ہیں ان گھرانہ مذہبی لحاظ سے اپنی پہچان رکھتا ہے ملک شاہدمحمود اعوان پانچ وقت کے باجماعت نمازی صوم وصلوۃ کے پابند ایک نیک سیرت، دیانتددار، ایماندار انسان ہیں ان کو جس عہدئے کے لیے منتخب کیا گیا ہے وہ اسی عہدے کے لائق تھے۔

سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری حاجی شفقت محمود کا حضرت ساہیں سہیلی سر کار ؒ کے دربار پر حاضری

Ch haji Shafqat Mahmood visits Hazrat Sain Sohaili Sarkar shrine

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری حاجی شفقت محمود کا حضرت ساہیں سہیلی سر کار ؒ کے دربار پر حاضری۔ملکی سلامتی،کشمیر کی آزادی کے لیے دعا۔گذشتہ روز قبل حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری حاجی شفقت محمود سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں نے مظفر آباد آزاد جموں کشمیر کا دورہ کیااور وہاں اللہ پاک کے برگذیدہ بندے حضرت ساہیں سہیلی سر کار ؒ کے مزار اقدس پر حاضری دی ان کے ہمراہ کلر سیداں کے معروف صحافی شیخ قمر السلام، پی ٹی آئی کے گلفراز بٹ بھی موجو د تھے چوہدری حاجی شفقت محمودملکی سلامتی،کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعاکی۔حضرت ساہیں سہیلی سر کار ؒ کاتعلق سادات خاندان سے ہے ان اصل نام سید شاہ ذوالفقار بعض کے مطابق سید غلام محمد شاہ ہے جبکہ ان کی پہنچان ساہیں سہیلی سر کار ؒ کے نام سے ہے۔

حاجی راجہ یاسر علی کیانی کو حج کی اداہگی پر مبارکباد

Haji Raja Yasir Kiyani congratulated on preforming Hajj

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ناصرعلی کیانی کے بھائی حاجی راجہ یاسر علی کیانی کو حج کی اداہگی پر مبارکباد۔ حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ناصرعلی کیانی کے بھائی معروف سیاسی،سماجی اور مذہبی شخصیت حاجی راجہ یاسر علی کیانی کو حج کی اداہگی پرمسلم لیگ ن کے رہنماء تنویر ناز بھٹی،معروف سماجی مذہبی شخصیت سید تبرک حسین شاہ،ساہیں پر ویز، رفیق کیانی جی ایم،معروف صحافی منیر احمد چشتی اور پر یس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے ملاقات کی اور فریضہ حج کی اداہگی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button