DailyNewsHeadline

Saudi Arabia; The newly elected office-bearers of the Tehreek e Labbaik UC Doberan Kallan asked to play major role, Hafiz M Taufiq

تحریک لبیک یوسی دوبیرن کلاں کے نو منتخب عہدیداران پارٹی کی تنظیم نو میں اہم کر دار ادا کر یں گئے۔ حافظ محمد توفیق

سعودی عرب / سکوٹ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) تحریک لبیک یو سی دوبیرن کلاں کے نو منتخب عہدیداران پارٹی کی تنظیم نو میں اہم کر دار اداکر یں گئے۔ نو منتخب عہدیداران کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کر تا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار پلالہ سیداں سے تحریک لبیک کے رہنماحافظ محمد توفیق قادری(حال مقیم سعودی عرب) نے میڈیا کو جاری ہونے والے بیان میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ نو منتخب عہدیداران امیر یو سی دوبیرن کلاں راجہ محمدشفیق کی قیادت میں یو سی میں تحریک لبیک کو متحرک کر نے میں بھرپور کر دار ادا کر یں گئے۔آمید ہے کہ تمام عہدیداران ملک میں اسلام کی سربلندی جو کہ تحریک لبیک کے منشور کا بنیادی نکتہ ہے کے لیے دن رات ایک کر دیں گئے اور قائد تحریک مولانا خادم رضوی کے پیغام کو عام کر یں گے۔حافظ محمد توفیق قادری نے کہا کہ ملک اس وقت نازک صورتحال سے دوچار ہے اس وقت تما م جماعتوں کو چایئے کہ وہ ہر قسم کے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہو ئے کشمیر کی آزادی اورمظلوم کشمیریوں کی مدد کے لیے ایک ہو جا ئیں۔پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور وطن عزیز کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والے دشمن بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جا ئے گا۔

Saudi Arabia; The newly elected office-bearers of the Tehreek e Labbaik Union Ccouncil Doberan Kallan, Tehsil Kallar Syedan are asked to play major role in local and national politics by Hafiz Mohammad Taufiq of village Palala Syedan now settled in Saudi Arabia.

Show More

Related Articles

Back to top button