
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے علاقہ سون کے مقام پلندری جانے والے ٹیوٹا ہائی ایس گہری کھائی میں جا گرا 18فراد زخمی شدید زخمیوں کو راولپنڈی ریفر کر دیا۔ٹیوٹا آئی ایس نمبری ایل ای ایس 7902راولپنڈی سے پلندری جا رہا تھا کہ سون کے مقام پر بریک فیل ہونے کی وجہ سے گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں کوثر محمو د، محمد موفیض، مقصود بیگم،رقیہ فیاض، محمد افتخار، شاہزیب ممتاز، محمد احسن،اشتیاق،محمد صدیق، محمد بلال،محمد اکرام،محمد حسن، جمیلہ رشید، فاطمہ، اورنگزیب امجد، احسن، رفیق، رفاقت اور بشیر شامل ہیں۔زخمیوں کو ہسپتال میں لانے اور شدید زخمیوں کوراولپنڈی ریفئر کر نے میں سول ڈیفنس کے اہلکار عبد الشکور کھٹڑ، عدیل امتیاز قریشی،اور راجہ جاوید نے اپنی خدمات پیش کیں۔
حاجی عبد الرشید کے صاحبزادے فیضان رشید کی دعوت ولیمہ
Wallima of Faizan Rasheed celebrated in Bior
ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
حاجی عبد الرشید کے صاحبزادے فیضان رشید کی دعوت ولیمہ میں حلقہPP-7کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت۔ بیور کے رہائشی حاجی عبد الرشید کے صاحبزادے فیضان رشید کی دعوت ولیمہ کی تقریب ہل ٹاپ شادی ہال بیور میں منعقدہوئی جس میں مسلم لیگ ن کے رہنماء حلقہPP-7کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل، سابق امیدوار برائے وائس چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد یوسف آف بیور،سابق کونسلر بیور راجہ سجاد،سابق وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل،معروف سیاسی وسماجی شخصیت جاوید مغل،اسامہ ارشدسمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ گوہر زمان وزیر خان کا تبادلہ۔زینب النساء ناصر نئی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ تعینات
Zainab Ul Nasa takes over as assistant commissioner Kahuta from Goar Zaman Wazir Khan
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ گوہر زمان وزیر خان کا تبادلہ۔زینب النساء ناصر نئی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ تعینات۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ گوہر زمان وزیر خان کے اعزاز،ہا الوداعی پارٹی کا انعقاد کیا جس میں نائب تحصیلد ار کہوٹہ قاضی شبیر، ملک سعید، پٹواری راجہ محمد فیصل، پٹواری راجہ ہارون اکبر، پٹواری راجہ عبرت اقبال، گردآور ملک اللہ یار، پٹواری عامر محمود،پٹواری ملک امام بخش، پٹواری وحید ستی،پٹواری سلیم، پٹواری راجہ بابر، پٹواری قیوم عباسی، پٹواری راجہ شاہد ممتاز، پٹواری ساجد عباسی،پٹواری ملک بنی یامین، پٹواری راجہ شاہد، سول ڈیفنس کے اہلکار عبد الشکور کھٹڑ سمیت محکمہ مال کے دیگر پٹواریوں نے شرکت کی۔




