DailyNewsKallar Syedan

Choa Khalsa; Lack of staff at historical post office in Choa Khalsa causing problems for customers

قیام پاکستان سے قائم ڈاک خانہ چوآ خالصہ میں عملہ کی کمی کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار کلرک کو بھی تبدیل کرکے عوام کو مزید امتحان میں ڈالا دیا

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔ قیام پاکستان سے قائم ڈاک خانہ چوآ خالصہ میں عملہ کی کمی کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار کلرک کو بھی تبدیل کرکے عوام کو مزید امتحان میں ڈالا دیا ڈاک خانے میں اس وقت ایک ڈاکیا اور ایک پوسٹ ماسڑ کام کررہے ہیں جبکہ اس کے گردنواح کے ڈاک خانوں میں پورا عملہ کام کر رہا ہے عملے کی کمی کی وجہ سے عوام علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے عوام کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے سٹاف کو رجسٹریشن،پنشن،بجلی و ٹیلی فون کے بلوں،مالی لین دین سمیت دیگر کام بھی کرنا پڑتے ہیں ڈاک خانے میں عملہ کی کمی اور دیگر سہولیات کی کمی محکمہ ڈاک کے اعلی احکام کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ چوآ خالصہ ڈاک خانے میں موجود عملہ بہترین کارکردگی سر انجام دے رہا ہے مگر عملہ کم کونے سے انھیں کافی مشکلات کا سامنا ہے کلرک اور پوسٹ مین،رنر نہ ہونے کی وجہ سے پوسٹ ماسٹر کو دیر گئے تک کام کرنا پڑتا ہے چوآ خالصہ کی رفاہی،سماجی،اتحاد گروپ اور سیاسی حلقوں نے محکمہ ڈاک کے اعلی احکام سے اپیل کی ہے کہ وہ چوآ خالصہ پوسٹ آفس کے مسائل کو جلد از جلد حل کر کے عوام کو مشکلات سے نجات دلائیں


بناہل کے مقام پر جنگلی حیات اور جنگلات کی تحفظ کے لیے میٹنگ کا انعقاد

Meeting held in village Banhal for the protection of the jungle

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔محکمہ تحفظ جنگلی حیات راولپنڈی کی طرف سے تحصیل کلرسیداں کے گاوں بناہل کے مقام پر جنگلی حیات اور جنگلات کی تحفظ کے لیے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ وائلڈ نے جنگلی حیات کی زندگی اور ان کے فوائد اور کٹاو کے نقصانات پر اہل علاقہ کو آگا ہ کیامقررین نے خطاب میں کہا کہ جنگلی حیات کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اس میٹنگ کے انعقاد کا مقصد عوام میں شعور بیدار کرنے اور قدرت کے نایاب تحفے کی افادیت سے آگاہ کرنا تھا  ڈسٹرک وائلڈ لائف میڈیم رضوانہ نے جنگلی حیات کی تحفظ کے لیے جاینوالے اقدامات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ جنگلی حیات اور جنگل کی حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں جنگلی حیا ت کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جنگلی حیات انسان کی بقا ء کے لیے ضروری ہیں درخت آکسیجن کے کارخانے ہیں یہ خطہ جنگلی و آبی سائل سے مالا مال ہے میٹنگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر راولپنڈی محمد ندیم قریشی ڈسٹرک وائلڈ لائف آفیسر راولپنڈی میڈیم رضوانہ امیتاز،محمد وسیم،ڈاکٹر امیتاز احمد،چوہدری طلعت محمود اور محکمہ وائلڈ لائف اور محکمہ جنگلات کے ملازمین سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت ک ی اہل علاقہ نے محکمہ کی اس کاوش کو خراج تحسین پیش کیا

Show More

Related Articles

Back to top button