DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Gohar Zaman Wazir Khan visits kidney dialysis centre on the invitation by Asif Rabbani Qureshi + Rest of the day news fron Tehsil Kahuta

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ گوہر زمان وزیر خان کا آصف ربانی قریشی کی دعوت پر غلام ربانی کڈنی ڈیلاسیزز سنٹر کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ گوہر زمان وزیر خان کا آصف ربانی قریشی کی دعوت پر غلام ربانی کڈنی ڈیلاسیزز سنٹر کا دورہ۔آصف ربانی قریشی کے والد محترم غلام ربانی قریشی (مر حوم) کے نام سے منسوب ویلفیئر سنٹر کے زیر انتظام چلنے والے ویکشنیل سنٹر کا بھی دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ گوہر زمان وزیر خان کا ٹرسٹ کے بانی آصف ربانی قریشی کو شاندار الفاظ میں تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آصف ربانی قریشی نے اپنے والد محترم کے نام سے منصوب کو رفاعی ادارہ بنایا ہے یہ اللہ کی مخلوق کی خدمت کر نے کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے اس نیک کام سے ان کی دنیا بھی سنورے کی اور آخرت کی زندگی بھی۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روزاسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ گوہر زمان وزیر خان نے الفتح گروپ کے صدر سابق ممبر ایم سی کہوٹہ آصف ربانی قریشی کی دعوت پر ان کے والد مرحوم کے نام سے منصوب ویلفیئر سنٹر کے زیر انتظام چلنے والے غلام ربانی کڈنی ڈیلاسیزز سنٹراور ویکشنیل سنٹرکا دروہ کیا اس موقع پر سی او کہوٹہ مخددوم احمد بلال، سابق ممبران ایم سی کہوٹہ حاجی ارشد محمود، عبد الحمید قریشی،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، سردار آمین ثاقب، اشرف کیانی بھی موجود تھے۔ آصف ربانی قریشی نے کڈنی ڈیلاسیزز سنٹر کے حوالے سے بتایا کہ یہ 48بیڈ پر مشتمل ہسپتال ہو گا جبکہ 24بیڈ کا ہسپتال اس وقت تیار ہے جس میں 12بیڈ لگے ہوئے ہیں اور بیرون ملک سے اعلیٰ قسم کی میشنیں بھی لے آئے ہیں جو آئندہ چند دنوں میں ڈیلاسیزز کر نا شروع ہو جائے گا انہوں نے بتایا کہ اس سنٹر میں بے سہارہ، غریب، یتیم، بیواہ مر یضوں کا فری علاج کیا جائے گا اور انشاء اللہ اعلیٰ قسم کے بیڈ اور مشینیں موجود ہیں جبکہ ویکشنیل سنٹرکے دورے پر انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ گوہر زمان وزیر خان کا بتایا کہ یہاں پر شہر کی غریب بچیوں کو سلائی، کڑھائی،بیوٹی پالرز، ڈریس ڈیزائنر کا کام سکھایا جاتا ہے اور پھر یہ بچیاں اپنا روزگا ر شروع کرتی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ گوہر زمان وزیر خان اور دیگر تما م افراد نے آصف ربانی قریشی کی ان کوششوں کاوشوں کو سراہاتے ہوئے شاندار الفاظ میں تعریف کی ہے۔مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔

Kahuta; Assistant commissioner Kahuta Gohar Zaman Wazir Khan visits kidney dialysis centre on the invitation by Asif Rabbani Qureshi, the centre was named after late Ghulam Rabbani Qureshi.


وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بذدار سے ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد کی ملاقات

Punjab Chief Minister meets with MPA Raja Sagheer Ahmed

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بذدار سے ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد کی ملاقات۔ کہوٹہ، کلر سیداں کے دورے کی دعوت۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بذدارنے بہت جلد کہوٹہ، کوٹلی ستیاں کے دورئے کا یقین دیلایا۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز مری کے مقام پر ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کی موجوددگی میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بذدار سے ممبر ان صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمداور میجر لطاسب ستی نے ملاقات کی ان کو اپنے اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ان کو ااپنے حلقے کی دعوت دی جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بذدارنے بہت جلد حلقہ پی پی 6اور حلقہ پی پی سیون کہوٹہ، کوٹلی ستیاں کے دورئے کا یقین دیلایا۔ ممبر ان صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمداور میجر لطاسب ستی نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بذدار کا شکر یہ ادا کیا اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی، انجینئر راجہ بلال، قدید عباسی بھی موجود تھے۔


سابق ممبر ضلع کونسل راجہ ندیم احمد کا راجہ سلیم آف تھمالی کی عیادت جلد صحت یابی کی دعا

Get well wishes and prayers for Raja Salim of village Dhamali

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ممبر ضلع کونسل راجہ ندیم احمد کا راجہ سلیم آف تھمالی کی عیادت جلد صحت یابی کی دعا۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں سابق چیئرمین و ناظم یوسی دوبیر ن کلاں راجہ ندیم احمد نے ہارٹ انٹر نیشنل میں زیر علاج راجہ سلیم آف تھمالی کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔


Picture of the day

Pothwari folk singer Haji Ghulam Rasool Abbassi along with pride of Pakistan Major Gen. Asif Ghafoor

Show More

Related Articles

Back to top button