DailyNewsKallar Syedan

Sir sooba shah; Namaz e janaza of Raja Gulnawaz who passed away in Germany held in his native village Manianda

راجہ گل نواز کی نمازجنازہ موضع منیاندہ میں ادا کی گئی

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔سابق ممبر ضلع کونسل راجہ رب نوازخان کابیٹے راجہ گل نواز جرمنی میں انتقال کرگئے تھے۔ان کی نمازجنازہ موضع منیاندہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویزاشرف،سابق ایم این اے راجہ غلام مرتضی ستی،ایم پی اے راجہ صغیر احمد،سابق ایم پی اے کرنل شبیراعوان،سابق تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف،پیپلزپارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیرمحمود، پاکستان مسلم لیگ تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ گلستان خان،سابق ناظمین و نائب ناظمین حاجی تاج کیانی،چوہدری محمدایوب،حاجی ٖغلام ظہیر،محمد اعجاز بٹ،حاجی احمد سعید،چوہدری بابر ضمیر،چوہدری زین العابدین،راجہ ظفرمحمود،سابق چیئرمین و وائس چیئرمین چوہدری صداقت حسین منیاندہ،چوہدری شفقت محمود نلہ مسلماناں،پیرسیدراحت حسین شاہ چوآخالصہ،راجہ علی اصغرعلی سموٹ،راجہ ندیم دوبیرن کلاں،راجہ محمد اشتیاق مٹور،چوہدری محمد شریف بھٹو سموٹ،راجہ عرفان الحق سموٹ سابق ممبر ضلع کونسل راجہ گلفراز ایڈووکیٹ،سابق امیدوار ناظم ماسٹر حاجی محمد آزاد مغل،سابق امیدوار چیئرمین نثار کیانی،راجہ شاہ رخ اشرف ایڈووکیٹ،چوہدری اکرام الحق،پی پی پی کے ضلعی رہنما راجہ غلام قبنر،سابق کونسلرحاجی ٖغلام ربانی،سابق جنرل کونسلرزحاجی غضنفر علی مغل،حاجی قدیر راجہ، ظفراقبال قریشی،صحافیوں میں ممبر بلدیہ عابد حسین زاہدی،محمد جاوید چشتی ایڈووکیٹ،صدر پریس کلب کلرسیداں محمد جاوید اقبال چیئرمین پریس کلب چوآخالصہ حبیب الرحمن قریشی،شیخ توقیر،عبا س خان،عمران ظفر،معروف شاعر مختار حسین شاد،یاسر محمود کیانی سیاسی سماجی کاروباری لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔رابطہ نمبر راجہ رب نواز خان 03015554269


 

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔۔یونین کونسل سموٹ کے چیئرمین راجہ علی اصغر اور وائس چیئرمین راجہ عرفان الحق ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفت گو کے دوران کہاکہ ہم نے اپنی چیئرمینی کے دور میں دوکروڑ روپے سے زائد ترقیاتی کام کرواے۔انھوں نے کہاکہ ہم نے اپنی مددآپ کے تحت 40لاکھ روپے کے بھی کام کروائے۔وقت سے قبل بلدیاتی نظام کوختم کردیاگیا ابھی ہم نے اور بھی کام کروانے تھے،راجہ علی اصغر نے کہاکہ دوستوں نے الیکشن لڑنے کے لیے کہاتو الیکشن میں ضرور لڑوں گا اورمنتخب ہوکر باقی ترقیاتی کام عوام کی دیلیز پر حل کروں گا۔


سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔۔واپڈاسب ڈویثرن کا کام تسلی بخش ہے۔ان خیالات کا اظہار پہرحالی یونین کونسل چوآخالصہ کی سیاسی و سماجی شخصیت راجہ بابو عبدالحق نے ایک اخباری بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ سٹاف کی کمی ہونے کے باوجود تمام ورکرقائم مقام ایس ڈی اوعالمگیر پراچہ کی قیادت میں متحد ہیں۔ہم ان کی قیادت کو سراہتے ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button