DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Traffic police take action against transporters charging extra fares on Sir sooba shah and Kallar Syedan route

سرصوبہ شاہ اور کلر سیداں کے درمیان چلنے والی گاڑیاں من مانے کرایے وصول کر رہی ہیں جن کے خلاف آپریشن جاری

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں نے چوآخالصہ روٹ پر کرایوں میں حالیہ اضافے کے خلاف آپریشن شروع کر دیا جو آج بھی جاری رہے گا سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق ساری خرابی کلر سیداں سے سر صوبہ شاہ جانے والی مسافر گاڑیوں نے پیدا کر رکھی ہے جو من مانے کرائے وصول کر رہے ہیں جس کے خلاف پیر کے روز آپریشن کے دوران درجن کے قریب گاڑیوں کو روک کر تمام مسافروں کو اضافی کرائے واپس کرائے گئے اور متعدد گاڑیوں کے چالان کیے گئے یہ آپریشن منگل کے روز بھی جاری رہے گا سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق کلر سیداں سے براستہ چوآخالصہ بیول جانے والی مسافر گاڑیوں نے کرایے میں اضافہ نہیں کیا جبکہ سرصوبہ شاہ اور کلر سیداں کے درمیان چلنے والی گاڑیاں من مانے کرایے وصول کر رہی ہیں جن کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

Kallar Syedan; Traffic police have taken action against transporters charging extra fares on Sir sooba shah and Kallar Syedan route, The transporters were stopped and made to hand the fares back to commuters traveling on the route. for more see below video …


لونی جسیال کلر سیداں میں گیس دھماکے سے متاثرہ ایک اور شادی شدہ خاتون دم توڑ گئی

Another victim of gas explosion in Looni Jasiyal dies

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)لونی جسیال کلر سیداں میں گیس دھماکے سے متاثرہ ایک اور شادی شدہ خاتون دم توڑ گئی گاؤں تھوہا خالصہ میں سپردخاک کر دیا گیا ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود واقعے کا کسی کے خلاف بھی مقدمہ درج نہ ہو سکا نہ ہی تحصیل انتظامیہ کا کوئی افسر یا اہلکار متاثرہ فیملی سے اظہار تعزیت کے لیے پہنچا۔ خاتون کی ہلاکت کے بعد اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6ہو چکی ہے جبکہ دو کمسن بچے ابھی بھی زیر علاج ہیں۔تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ شب شادی شدہ خاتون روبینہ ہسپتال میں دم توڑ گئی اس کے دو بچے تیرہ سالہ باسط اور اڑھائی سالہ سونیا بھی اس حادثے میں جاں بحق ہو چکے ہیں اس طرح بابر اقبال کی بیوی اور اس کی بچی اور بچا جھلس جانے کے بعد دم توڑ گئے جبکہ کلر سیداں شہر میں ایک ہی گھر کے تین افراد محمد وقاص اس کی اہلیہ اور بیٹا بھی جاں بحق ہو چکے ہیں اب اس حادثے میں جھلس جانے والے پانچ سالہ اسد اور دس سالہ سبحان ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں زیر علاج ہیں۔واقع کے ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد بھی ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج نہ ہو سکا جائے حادثہ سے ایک کلو میٹر دور موجود تحصیل انتظامیہ کا کوئی افسر یا اہلکار متاثرہ فیملی سے تعزیت کے لیے نہ آیا البتہ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد اور راجہ ساجد جاوید نے متعدد بار متاثرہ فیملی سے ملاقات کر کے اظہار تعزیت کیا۔


انصاف صحت کارڈ کی تقسیم میں انصاف کی دھجیاں اڑا دی گئی,عنایت اللہ سکنہ مہیرہ سنگال

Anayat Ullah of Maira Sangal deplores insaff health card distribution

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیداں میں ایک ہوٹل پر کام کرنے والے بوڑھے عنایت اللہ سکنہ مہیرہ سنگال نے میڈیا کو بتایا کہ انصاف صحت کارڈ کی تقسیم میں انصاف کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں۔مستحق افراد کیلئے صحت کارڈ کا حصول مشکل جبکہ صاحب ثروت کیلئے کارڈ کا حصول آسان بنا دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 2011 میں ان کا اکلوتا بیٹا مالک حقیقی سے جا ملا جبکہ ان کی اہلیہ جو کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہے موت و حیات کی کشمکش میں اپنے زندگی کے ایام پورے کر رہی ہے۔ بیوی کو ہر تین یا چار ماہ بعد اسلام آباد ہسپتال لے جا کر انجکشن لگوانا پڑتا ہے جس کی قیمت 60 ہزار روپے ہے۔میرے مالی وسائل نہ ہونے کے برابر ہیں اور ہوٹل کی مزدوری سے بامشکل گھر کا خرچہ چلتا ہے۔انہوں نے وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ انہیں انصاف صحت کارڈ جاری کیا جائے تا کہ میں اپنی بیماری بیوی کا بہتر طریقہ سے علاج معالجہ کروا سکوں۔


حاجی راجہ محمد یونس کو پنڈ بینسو میں سپرد خاک کر دیا گیا

Haji Raja M Younis passed away in Pind Bainso

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)ریسکیو کلر سیداں کے اہلکار راجہ وقار احمد کے والد حاجی راجہ محمد یونس کو پنڈ بینسو میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں پی ٹی آئی راولپنڈی ڈویژن کے صدر ہارون کمال ہاشمی،علامہ محمد اقبال قریشی، تنویر ناز بھٹی، ڈاکٹر توقیر مقصود، راجہ محمد نوازجنجوعہ، راجہ محمد مجید، راجہ سجاد حیدر، ٹھیکدار بشارت،چوہدری عبدالقدوس، حسن اختر، پی ٹی یو کے رہنماؤں ڈاکٹر ربنواز، ارشد محمود بھٹی،منیر چشتی اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button