DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Kabbadi match held in village Daryal in memory of legendry kabbadi player late Chacha M Zakir (See video report)

کبڈی کے بے تاج بادشاہ چچا محمد ذاکر مرحوم کی یاد میں شاندار کبڈی،پوری پی ٹی آئی مہمان خصوصی

ڈریال کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔چچا محمد ذاکر مرحوم کا شمار کبڈی کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا تھا،مرحوم کبڈی سے ریٹائرڈ ہوگئے لیکن تا دم مرگ خطہ بھر میں ریفری کے طور پر نمایا ں خدمات سر انجام دیتے رہے،ان کے صاحبزادوں اور دوست و احباب جن میں ملک مدثرعلی،ملک سعادت علی،ملک حیدر علی سپاری ۲۲ گروپ،قاضی ارشد اور دیگرشامل ہیں،میچ کو خوبصورت بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور پنجاب بھر سے بہترین کھلاڑیو ں کا انتخاب کر کے شائقین کے لطف کو دوبالا کر دیا،مہمان خصوصی میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹی جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد مٹور،ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ،چوہدری محمد عظیم تھاتھی،حافظ ملک سہیل اشرف،ہارون کمال ہاشمی،راجہ ساجد جاوید،راجہ ثقلین ممیام،چوہدری معروف نلہ مسلماناں،صاحبزادہ سائیں نوید اقبال سمیت کلر سیداں،گوجرخان،کہوٹہ سے پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداروں اورشائقین کی بڑی تعداد اس کانٹے دار میچ سے لطف اندوز ہوئے،میچ سے قبل موسلادھا ر بارش کے باوجود شائقین کا جوش و خروش کم نہ ہوا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button