DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Protest in Kahuta after arrest of Ex PM Shahid Khaqan Abbassi

شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری بلا جواز ہے ملک کو اس طرح گرفتاریوں سے نہیں بلکہ یکجہتی سے بہترکیا جائے

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری بلا جواز ہے ملک کو اس طرح گرفتاریوں سے نہیں بلکہ یکجہتی سے بہترکیا جائے اپوزیشن جماعتوں پر من گھڑت مقدمات بنانے کے بجائے اس وقت اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنے کا وقت ہے ایسے ہتھکنڈوں سے ملک کو کمزور کیا جا رہا ہے ملک کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لیے متفقہ لا عمل اختیار کرنا ہو گا تمام پارٹیوں کا احتساب یکساں ہونا چاہیے چند اپوزیشن جماعتوں پر کیس بنا کر یکطرفہ احتساب کا سلسلہ بند کیا جائے اختساب حکومت سمیت تمام لوگوں اور اداروں کا بلا تفریق کیا جائے ان خیالات کا اظہارملک محمد اسلم آف چھنی اعوان کہوٹہ نے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی تمام قیادت کو گرفتار کر کے انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے بیرون ملکوں میں پاکستان کی امیج کو خراب کیا جا رہا ہے موجودہ حکمرانوں نے معشیت کو تباہ کر دیا مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے انھوں نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی بلا جواز گرفتاری کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس طرح مسلم لیگ کے قاہدین کو عوام کی محبت سے دور نہیں رکھا جا سکتا۔


گذشتہ روز فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت پر کشمیری برادری کا شدید احتجاج

Kashmiri community protest after murder of Pelhwan Bashir

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
گذشتہ روز فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت پر کشمیری برادری کا شدید احتجاج۔ پہلوان بشیر اور ورثاء نے مقتول ل کی ڈیڈ باڈی سڑک پر رکھ کر احتجاج کر نے کی دھمکی بھی دی۔ اور لواحقین نے ڈیڈ باڈی وصول کرنے سے انکار کر دیا۔ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ اور بعدازاں چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ کے آفس میں ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد، اے ایس کہوٹہ،ایس ایچ او کہوٹہ، ایس ایچ او کلرسیداں، نمبردار راجہ ندیم رشید، کشمیری رہنما راجہ بشیر پہلوان سے کئی گھنٹے مذاکرات کے بعد مقتول کے روثاء نے ڈیڈباڈی وصول کی۔ ورثاء کے مطابق مقتول سردار رضوان پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ جبکہ پولیس کے مطابق لینڈ مافیا کے دو گروپوں کے درمیان ترکھیاں کے نزدیک فائرنگ ہوئی۔ پولیس موقع پر پہنچی۔پولیس کو مقتول کی ڈیڈی باڈی خون میں لت پت پڑی ملی۔جبکہ اس دوران پولیس نے چھ ملزمان عقیل ولد عبدالطیف سکنہ سنگوٹ ستیاں مسلح کلاشنکوف، کامران عابد ولد غلام عابد سکنہ بھون مسلح پسٹل 30بور، جمیل احمد ولد افتخار احمد سکنہ کلرسیداں، محمد ضمیر ولد محبت سکنہ لونہ مسلح پسٹل 30بور، فاران احمد ولد محمد رفیق سکنہ موہڑہ کھو چوکپنڈوری مسلح پسٹل 30بور، خادم حسین ولد شاہ نواز سکنہ ضلع جھل مگس مسلح پسٹل 30بور کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ مقتول کے ورثاء کی قیادت وزیر اعظم آزاد کشمیر کے سابق ایڈوائزر سردار پہلوان بشیر رہنما پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے کی اور اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ہمارے نوجوان مقتول سردار رضوان کو جو کہ بسلسلہ روز گا ر سعودیہ جا رہا تھا۔ کا میڈیکل ہو چکا تھا۔ کا غذات کی تیاری کے بعد مقتول گھر کی طرف جا رہا تھا۔ کہ کہوٹہ کے نزدیک ترکھیاں کے مقام پر دوست کے پا س ٹھہرا۔مقتول پویس کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔اس دوران پولیس اور مقتول کے ورثاء پہلوان بشیر کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے۔ بشیر پہلوان نے بتایا کہ اصل ملزمان سامنے لائیں گے۔ مقتول کے ساتھ ایک اور شخص بھی ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو ا ہے۔ مقتول کے ورثاء نے ڈیڈ باڈی وصول کی اور کشمیر روانہ ہوگئے۔اس موقع پر علاقہ بھر میں کئی ہفتوں سے جاری لینڈ مافیا اور قبضہ گروپوں کی فائرنگ سے شہری خوف وہراس میں مبتلا ہیں۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button