AJKDailyNews

Dadyal, AJK; Death anniversary of Late Sardar Abdul Qayoum Khan observed at the residence of Ch Shaukat Ali

چوہدری شوکت علی کی رہائش گاہ میں مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کی برسی کے سلسلہ میں دعائیہ تقریب

سابق چیئرمین بلدیہ ڈڈیال مسلم کانفرنس کے مرکزی ایگری کلچرل بورڈ کے چیئرمین چوہدری شوکت علی کی رہائش گاہ میں مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کی برسی کے سلسلہ میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئی تقریب میں مسلم کانفرنس کے سٹی صدر پہلوان چوہدری سرور،تحصیل جنرل سیکرٹری علامہ معروف،ر میجر تنویر،تحصیل مفتی زاہد اقبال اور دیگر بھی موجود تھے تقریب میں سردار عبدالقیوم کی بلند درجاتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین بلدیہ ڈڈیال چوہدری شوکت علی کی رہائش گاہ میں مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کی برسی کے سلسلہ میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئی تقریب میں مسلم کانفرنس کے سٹی صدر پہلوان چوہدری سرور،تحصیل جنرل سیکرٹری علامہ معروف،ر میجر تنویر،تحصیل مفتی زاہد اقبال اور دیگر بھی موجود تھے تقریب میں سردار عبدالقیوم کی بلند درجاتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔


چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) فیض پورشریف میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی دن اوررات کے اوقات میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے گزشتہ رات بجلی کی باربار بندش سے لوگوں نے رات جاگ کرگزاری ادھر ہوا کاجھونکاآیااوریونین کونسل فیض پورشریف کی بجلی بنداورپھرکئی کئی گھنٹے بجلی بندرہتی ہے دودن سے برقی لائنوں کی مینٹینیس مرمت کی وجہ سے بجلی بندہوتی رہی جبکہ عوام مرمتی کے کام سے بے خبراوربجلی کی طویل کی لوڈشیڈنگ کے عذاب کاشکاررہے دن اوررات کوحبس کی وجہ سے لوگوں کابراحال ہوتارہا اور رات کومچھر کی موجیں رہیں بچے شدیدگرمی اورحبس کی وجہ سے بلبلاتے رہے اوربجلی کی بندش کے ذمہ داروں کوبددعائیں دیتے رہے۔یونین کونسل فیض پورشریف کی برقی لائنیں طویل عرصہ سے ہواکے معمولی جھونکے سے متاثرہورہی ہیں اورعوام کو گرمی کے موسم میں پوری رات بجلی کی بندش کی وجہ سے جاگ کرگزارناپڑتی ہے یونین کونسل فیض پورشریف کے عوام نے محکمہ برقیات ڈویژن چکسواری کے مہتمم اورنائب مہتمم سے پرزور مطالبہ کیاکہ یونین کونسل فیض پورشریف کے فیڈر کوخراب موسم میں بھی بجلی کی ترسیل کوبہتربنایاجائے اور انہیں اس کربناک عذاب سے نجات دلائیں جس کاوہ کئی سالوں سے شکار ہیں یونین کونسل فیض پورشریف کے عوام کے صبرکامزیدامتحان نہ لیاجائے چونکہ ان کے صبرکاپیمانہ اب لبیریز ہوچکاہے اب یہ ظلم بندکیاجائے ذراساموسم خراب ہوبجلی بندکردی جاتی ہے اورپھر محکمہ برقیات اورواپڈا کے افسران اسے آن کرنابھول جاتے ہیں

Show More

Related Articles

Back to top button