DailyNewsHeadline

Rawalpindi; Gang responsible for dozens of robberies arrested by Rawat police

تھانہ روات پولیس نے چوری اور نقب زنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث چور گینگ کے دو ملزمان گرفتار

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ روات پولیس نے چوری اور نقب زنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث چور گینگ کے دو ملزمان گرفتار کر لئیے چور گروہ کے قبضہ سے مال مسروقہ و نقدی مبلغ5 لاکھ روپے برآمد مذید انکشافات متوقع تفصیلات کے مطابق تھانہ روات کے علاقہ فیز8 میں نقب زنی اور چوری کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد فیصل رانا نے ایس پی صدر ڈویذن راولپنڈی رائے مظہر اقبال کو مجرمان کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا جنھوں نے ڈی ایس پی صدر سرکل فرحان اسلم،ایس ایچ او روات راجہ سلیم کی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی جس پر شب وروز محنت کر کے ایس ایچ او روات انسپکٹر سلیم نے نقب زنی اور چوری کرنے والے دو ملزمان محمد طارق ولد محمد یاسین،سکنہ ٹوبہ ٹیک سنگھ،اور محمد عامر ولد محمد بشیر سکنہ چاکرہ کو حسب ضابطہ گرفتار کر لیا ملزمان سے دوران نقب زنی چوری کی گئی رقم مبلغ5 لاکھ روپے برآمد کر لئیے گئے پولیس کے مطابق ملزمان سے مذید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

Rawalpindi; A Gang responsible for dozens of robberies committed in Rawat region has been arrested by Rawat police. The two members of the gang from Toba Taik Singh and Chakra.

 

Show More

Related Articles

Back to top button