DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; M Hamad achieves top position at federal board exams with 1057 marks out of 1100

محمد عمار ماجد ولد محمد ما جد سکنہ ملوک چکیالی ہردو نے فیڈرل بورڈ میٹرک کے امتحان میں 1100 میں سے1057 نمبر حاصل کر کے علاقے بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کی

محمد عمار ماجد ولد محمد ما جد سکنہ ملوک چکیالی ہردو نے فیڈرل بورڈ میٹرک کے امتحان میں 1100 میں سے1057 نمبر حاصل کر کے علاقے بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ وہ قا ضی محمد صا د ق (مر حوم) کے پوتے ہیں۔ وہ فضائیہ ڈگری کالج کامرہ کے طالبعلم ہیں۔محمد عمار ماجد نے کہا کہ میری کامیابی اللہ تعالی کے فضل وکرم، والدین کی دعاوں اور اساتذہ کی محنتوں کا نتیجہ ہے۔علا قے بھر کے عوامی حلقو ں نے ان کو نمایاں پوزیشن حاصل کر نے پر نیک خو ا ہشا ت کا اظہار کیا ہے۔

Kallar Syedan; M Hamad son of M Majid of village Malok Chakiyali Hardo has achieved top position at federal board exams with 1057 marks out of 1100. Hamad is student at Kamra college.


ہ کرپٹ ٹولہ سیاسی انتقام زدہ شہداء میں شمولیت کیلئے کوشاں ہے

Corrupt group is bent on taking political revenge, Ch Farqan Ahmed

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ متحدہ عرب امارات چوہدری فرقان احمد نے کہا ہے کہ کرپٹ ٹولہ سیاسی انتقام زدہ شہداء میں شمولیت کیلئے کوشاں ہے,ماضی میں ملک و قوم کو بیدردی سے لوٹنے والے سیاستدان،بیوروکریٹس اور مال کھا کر انہیں سپورٹ کرنے والوں کو جوں جوں پتہ چلتا ہے کہ ان کا احتساب عنقریب ہونے والا ہے تو وہ جارحانہ انداز میں حکومتی احتسابی عمل اور دیگر پالیسیوں پر تنقید شروع کردیتے ہیں تاکہ ان کے پکڑے جانے پر عوام میں یہ تاثر جائے کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ کرپٹ ٹولہ سن لے کہ عوام بھی اب وہ نہیں رہے جو تمہارے داؤ پیچ نہ سمجھ سکیں اور اب تحریکِ انصاف کے ووٹرز اور سپورٹرز بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں جو اپنی پارٹی کے لیڈران کیخلاف بھی احتسابی عمل کو سراہتے ہیں دراصل یہی ہے نیا پاکستان۔


روات پولیس نے بحریہ ٹاون میں نقب زنی اور چوری کی وارداتیں کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار

Two arrested for criminal activities in Rawat

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)روات پولیس نے بحریہ ٹاون میں نقب زنی اور چوری کی وارداتیں کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے پانچ لاکھ روپے کی مسروقہ رقم بھی برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ روات کے علاقے بحریہ ٹاون فیز 8 میں نقب زنی اور چوری کی وارداتوں کے انسداد کے لیے سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کپٹین (ر) محمد فیصل رانا نے ایس پی صدر ڈویژن رائے مظہر اقبال کو خصوصی ٹاسک دیا۔ ایس پی صدر ڈویژن نے ایس ڈی پی او صدر سرکل فرحان اسلم، ایس ایچ او روات راجہ سلیم اور محمد اکرم ایس آئی پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ مزید ایس پی صدر ڈویژن نے نقب زنی،چوری و دیگر واردات کے روک تھام  کے لیے بحریہ ٹاون کے مختلف علاقوں میں گشت اور پکٹنگ کے نظام کو مزید موثر بنانے کی ہدایات جاری کیں جس پر شب روز محنت کر کے ایس ایچ او روات اور اس کی ٹیم نے نقب زنی اور چوری کرنے والے دو ملزمان محمد طارق ولد محمد یسین سکنہ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور محمد عامر ولد محمد بشیر سکنہ چاکرہ کو حسب ضابطہ گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے دوران نقب زنی چوری کی گئی رقم پانچ لاکھ روپے برآمد کر لی گئی۔روات پولیس کی ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button