DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Raja Nazar Iqbal meets with MPA Raja Sagheer Ahmed in his Kahuta office

راجہ صغیر احمدسے ان کے آفس میں معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ نذر اقبال آف ممیام کی ملاقات۔

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ صغیر احمدصوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات سے ان کے آفس میں معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ نذر اقبال آف ممیام کی ملاقات۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان کو علاقائی مسائل سے بھی آگاہ کیا تفصیل کے مطابق گذشتہ روز صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدسے ان کے آفس میں معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ نذر اقبال آف ممیام، حاجی راجہ شاہپال، سابق کونسلر راجہ عباس پپواور دیگر افراد نے ملاقات کی اور ان کو صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات مقر ر ہونے پر مبارکبا دپیش کی ان کو اپنے علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر راجہ صغیر احمد نے رواں ماہ میں ان کو فنڈز دینے کی یقین دھانی کرائی راجہ نذر اقبال آف ممیام، حاجی راجہ شاہپال، سابق کونسلر راجہ عباس پپونے راجہ صغیر احمدصوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات کا شکر یہ ادا کیا علاوہ ازیں راجہ نذر اقبال آف ممیام، حاجی راجہ شاہپال، سابق کونسلر راجہ عباس پپونے راجہ صغیر احمدکے بڑھے بھائی حاجی راجہ منیر احمد (مرحوم) اور ان کی ہمشیرہ محترمہ کی
وفات پر فاتحہ خوانی بھی کی۔


آغا سید مشتاق حسین نقوی نے بارش کے پانی سے سڑک کو بچانے کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت سڑ ک کی سائیڈوں پر موجود مٹی کو ہموار کرا یا

Agha Syed Mushtaq Hussain Naqvi repairs road to save it from rain water

ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ڈیرہ مشتاق شاہ کی معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی نے بارش کے پانی سے سڑک کو بچانے کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت سڑ ک کی سائیڈوں پر موجود مٹی کو ہموار کرا یا۔ آغا سید مشتاق حسین نقوی نے اپنی جیب سے رقم خرچ کر کے اور خود دھوپ میں کھڑے ہو کر سڑک کے سائیڈوں سے مٹی کو ہٹوایا نمائندے گفتگو کرتے ہوئے  آغا سید مشتاق حسین نقوی نے کہا کہ سارے کام حکومت پر ہی ڈالنے نہیں چاہے ہمیں خود بھی خیال رکھنا چاہے کہ یہ سڑکیں،یہ گلیاں ہماری ہیں یہ ہمارے ٹیکسوں سے دیے گے پیسوں سے تعمیر ہوتی ہیں اس لیے ان کی دیکھ بھال کی بھی ہماری زمہ داری ہوتی ہے اگر ہم لوگ اپنی ایسی زمہ داریوں کو پورا کر یں تو ہمارا ملک بھی دیگر بیرون ممالک کی طرع خوش حال ہو جائے گا۔


راجہ ندیم احمدایک ماہ کے بیر ون ممالک کے دورئے کے بعد وطن واپس آگئے

Raja Nadeem Ahmed returns from European tour

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق چیئرمین و ناظم راجہ ندیم احمدایک ماہ کے بیر ون ممالک کے دورئے کے بعد وطن واپس آگئے۔راجہ ندیم احمد نے اپنے دورئے کے موقع پر سپین،اٹلی، جر منی اور ڈنمارک گے وہاں اپنے دوستوں اورپاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی۔اہر پورٹ پر سے ان کو اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں نے استقبال کیا۔راجہ ندیم احمد نے گذشتہ روز رواں میں ہونے والی فوتگیوں جس میں سابق امیدوار برائے چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں تنویر ناز بھٹی کے والد،سابق امیدوار برائے چیئرمین یوسی سموٹ راجہ طارق محمو د کی والدہ محترمہ،سابق ممبر ایم سی کلر حاجی اخلاق کے بیٹے، یوسی دوبیر ن کلاں ڈھوک گجرال والے راجہ شبیر کے بھائی اور یوسی دوبیرن کلاں ڈھوک پووانئی ملک آفتاب کی ہمشیرہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔


 

Show More

Related Articles

Back to top button