DailyNews

Rawalpindi district interclub championship 2019 starts in Pindi

راولپنڈی ڈسڑکٹ انٹر کلب چیمپئن شپ 2019کا آغاز ہوگیا

راولپنڈی ڈسڑکٹ انٹر کلب چیمپئن شپ 2019کا آغاز ہوگیا۔ چیئرمین پی سی بی راولپنڈی ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن جنرل (ر) سید ابصار حسین،کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے چیمپین شپ کا افتتاح کیا۔ ضلع راولپنڈی کی تحصیلوں کہوٹہ، گوجرخان، ٹیکسلا، اسلام آباد اور راولپنڈی کے گراؤنڈ ز میں (85) رجسٹرڈ کلبوں کے مابین (157) میچز کھیلے جائیں گے۔ رنگا رنگ افتتاحی تقریب راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں انعقاد پذیر ہوئی۔ اس موقع پر میچ ریفریز کے لیئے فلاپی بھی دی گئی۔ چیمپئن شپ میں انٹر نیشنل سطح کے میچ ریفریز، آفیشلز کا انتظام بھی کیا گیاہے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی جنرل (ر)سید ابصار حسین نے کہا کہ کرکٹ کو سیاست سے پاک کر کے ٹیلنٹ کو سامنے لائیں گے۔ نوجوانوں کو مواقع فراہم کریں گے۔ اس موقع پر کہوٹہ راولپنڈی اور گردونواح کے نوخواں کھلاڑیوں نے بہترین چیمپئن شپ منعقد کرانے اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب پر مہمان خصوصی جنرل (ر) سید ابصار حسین، کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کا شکریہ اداکیا۔ اور کہا کہ پہلی بار راولپنڈی کی تاریخ میں نوجوان لڑکوں کو میرٹ پر موقع فراہم کیا گیا۔ (10) جون سے جاری ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی کے زیر اہتمام انٹر کلب ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ 2019کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی جنرل (ر) سیدابصار حسین چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ راولپنڈی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن، ممبر پی سی بی راولپنڈی ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کے ساتھ آرگنائزنگ کمیٹی بریگیڈیئر (ر) منصور رانا، مسعود انور، راشد خان، ذوالفقار علی، اظہر علی شاہ، منصوب الہٰی، راجہ عمران ضمیر اور سینکڑوں کی تعدا میں نوجوان کھلاڑیوں، شہریوں،میڈیا کے نمائندوں نے بھر پور شرکت کی۔ شرکاء تقریب اور کھلاڑیوں کی تواضع کھانے اور ریفریشمنٹ سے کی گئی۔
اس موقع پر سبزواری کلب او ر نصیر میموریل کلب کے مابین کرکٹ کا دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ زبردست مقابلے کے بعد نصیر میموریل نے میچ جیت لیا۔ جبکہ سبزواری کلب کی جانب سے راجہ صائم سکندر جنجورعہ نے بہترین باؤ لنگ اور بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ اور میچ کے دوران ناٹ آؤٹ رہے۔ سبزواری کلب کے کپتان سردار فیضان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button