DailyNewsKallar Syedan

Nala Musalmana; annual urs Mubarak of Baba Sain Sadha Bahar shrine in Morra Chaudhrian ( See video report)

بابا سائیں سدا بہار ؒ موہڑہ چوہدریاں میں مزارکا افتتاح، سالانہ عرس کی تقریبات اور چادر پوشی

نلہ مسلماناں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔موہڑہ چوہدریاں،سالانہ عرس و میلہ اور بابا سائیں سدا بہارؒ کی مزار کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی،ان کی قبر پر پھولوں کی چادریاں چڑھائی گئیں،اس مزار کا کام زیر نگرانی کپٹن ریٹائرڈ چوہدری منظور حسین پایہء تکمیل تک پہنچا،جس میں باقی قبروں کو بھی پختہ کیا گیا،افتتاحی تقریب میں چوہدری محمد ازرم،محمد ظفیر کیانی،ماسٹر حافظ عبد الشکور،ڈاکٹر ربنواز راجہ،پوسٹ ماسٹر راجہ یاسر محمود،سابق کونسلر بھٹی سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور افتتاحی تقریب کے بعد اجتماعی دعا کی گئی،کپٹن چوہدری منظور حسین نے جملہ معاونین کا مزار کی تکمیل تک ان تمام خواتین و حضرات کا شکریہ اداکیا کہ جن کی بدولت قلیل عرصہ میں یہ منصوبہ مکمل ہوا،چادر پوشی اور دعا کے بعد عرس کی تقریبات کا مکمل آغاز ہو گیا،ویڈیو میں مکمل تقریبات کی جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے۔

Show More

Related Articles

Back to top button