DailyNewsGujarKhan

Chak Bale Khan; Two arrested in possession of alcohol by local police

چک بیلی خان پولیس نے کاروائی کر کے دو مشہور گشتی شراب فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

چک بیلی خان (نامہ نگار) چک بیلی خان پولیس نے کاروائی کر کے دو مشہور گشتی شراب فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا پہلی کاروائی میں  رائیکا میرا کے مشہور جرائم پیشہ گروہ سے تعلق رکھنے والے محمد توفیق ولد محمد یٰسین قوم راجپوت الپیال کو چار کپی شراب سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا دوسری کاروائی میں محمد شکیل ولد فضل داد قوم اعوان سکنہ بینس کو 10کپی شراب سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا دونوں شراب فروش پی او ایل کے نزدیک گھوم پھر کر شراب فروخت کر رہے تھے شکیل کا جائے وقوعہ سے تھوڑے فاصلے پر موضع بینس میں کافی عرصہ سے قائم شراب فروشی کا معروف اڈہ بھی ہے اور یہ شخص پہلے بھی شراب و منشیات فروشی میں متعدد بار گرفتار ہو چکا ہے جبکہ دوسرا گرفتار ہونے والا شخص محمد توفیق الپیال کا تعلق رائیکا میرا کے ایک مشہور جرائم پیشہ گروہ سے ہے جو شراب و منشیات فروشی کے علاوہ دیگر وارداتیں بھی کرتا ہے دونوں شراب فروشوں کے علاقے کے باا ثر سیاسی لوگوں سے تعلقات بھی ہیں

 

Show More

Related Articles

Back to top button