DailyNewsKallar Syedan

Sakot; Quran conference held at the residence of Thekadar Azhar Mahmood in Bhiye Mehar Ali

بھیائی مہر علی، ٹھیکیدار اظہر محمود کی رہائش گاہ پر عظمت قرآن کانفرنس کا انعقاد

سکوٹ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) بھیائی مہر علی کی معروف سماجی وکاروباری شخصیت اور ابو بکر ٹریڈرز مرید چوک کلر سیداں کے مالک ٹھیکیدار راجہ اظہر محمود کی رہائش پر ایک پر وقار عظمت قرآن و دستار فضیلت کا نفرنس کا انعقاد کیا کیا۔ کا نفرنس کا انعقادٹھیکیدار اظہر محمود کے صاحبزادے اور اقرا روضتہ الااطفال کلر سیداں برانچ کے طالب علم حافظ محمد ابو بکر کی جانب سے قرآن پاک کا حفظ مکمل کرنے کے بعد دستار بندی کے سلسلہ میں کیا گیا۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری جمشید علی معاویہ نے حاصل کی۔ نقیب محفل کے فرائض مولانا محمد عامر عباسی نے سرانجام دیئے۔ معروف نعت خواں مولانا عبدالشکور ربانی برادر(ملتان) نے اپنے مخصوص انداز میں نعتیہ کلام پیش کیا۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی مولانا محمد ظفر حقانی نے قران پاک کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔ ناظم اقرا روضتہ الااطفال کلر سیداں برانچ مولانا محمد زاہد افضل  اور مولانا خلیل اللہ ناظم اقرا روضتہ الااطفال سینتھہ سکوٹ برانچ  نے کا نفرنس میں خصوصی شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button