DailyNewsKallar Syedan

Nala Musalmana; Death anniversary of Parents of Haji raja Abdul Wahid amd Raja M Zain observed in Morra Hasnal

حاجی راجہ عبدالواحد اور راجہ محمد زین کے والدین کی برسی

پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)  حاجی راجہ عبدالواحد اور راجہ محمد زین کے والدین کی برسی کی دعائیہ تقریب موہڑہ حسنال میں منعقد کی گئی۔ نقابت کے فرائض علمہ حافظ عبدالشکور نقشبندی نے سرانجام دیے۔ تلاوت کی سعادت قاری عبدالصبور چشتی نے حاصل کی جبکہ خصوصی ہدیہ نعت سید طاہر عباس شاہ نے پیش کی۔ خصوصی خطاب اور اجتماعی دعا  پیر عماد الدین سیفی آستانہ آلیہ نیریاں شریف نے کرائی۔ علاقہ کے علماء کرام اساتذہ صحافی حضرات، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


نلہ مسلماناں، مسلم لیگی رہنما تنویز بھٹی کی خالہ کی ایصال ثواب کی دعائیہ تقریب ڈھوک سرہل میں منعقد ہوئی

Dua observed for late aunty of Tanvir Bhatti in Dhok Sarhal

پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)  نلہ مسلماناں سے مسلم لیگی رہنما تنویزناز بھٹی کی خالہ، صوبیدار عبدالرحمٰن بھٹی کی زوجہ محترمہ اورفضل الرحمان بھٹی کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کی تقریب گزشتہ روز سرہل نلہ مسلماناں میں منعقد ہو ئی۔تقریب میں پیر محمود حسین اور حافظ شبیر حسین چشتی نے خطاب کر تے ہو ئے والدین کے احترام اور ایصال ثواب کے مو ضوع پر روشنی ڈالی اور تلقین کی والدین کا دنیا سے رخصت ہو نے کے بعد ان کے لیے دعا کرانا اولاد کے لیے نہایت ہی ضروری امر ہے اور اس میں کسی قسم کی کو تاہی اسلام کی تعلیمات کے خلاف ہے۔دعائیہ محفل میں چیرمین یو سی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد،  وائس چیرمین ٹھیکیدار راجہ محمد بشارت،  راجہ شکیل کیانی دوبیرن کلاں،حاجی احمد یو کے۔ راجہ شفیق،جنرل کو نسلر سلیمان بھٹی، سابق ناظم کیپٹں (ر) اشرف، کیپٹن(ر) منظور، افسر بھٹی،بابر بھٹی، چوہدری غلام حسین اور جہانگیر بھٹی سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔ آخرمیں مرحومہ کی بخشش کی خصوصی دعا کی گئی۔


تعزیت

پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)  چیئرمین قومی ترانہ فاؤنڈیشن پروفیسر ڈاکٹر عزیز احمد ہاشمی، ایس ایس پی جمیل احمد ہاشمی،کرنل(ر) محبوب سلطان راجہ، میجر محمد فاروق، میجر محمد جاوید جنجوعہ، پی ٹی یو کے رہنما ارشد محمود بھٹی، راجہ محمد سلیم اختر، راجہ محمد زرین، ماسٹر نجات علی، راجہ طاہر مقصود، ہیڈماسٹر ماسٹر طارق محمود راجہ اور دیگر نے چیئرمین پوٹھوار ڈاٹ کوم محمد نصیر راجہ اور راجہ محمد شبیر کی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیاہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button