DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Current administration will fulfil all expectation of public, Raja Sagheer Ahmed

عوام جس اعتماد پر پی ٹی آئی کو ووٹ دی تھی انشاء اللہ ہماری حکومت ان کے اعتماد پر پورا اترے گئی ۔

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ نے اپنے آفس باوافرید عوامی سیکرٹریٹ مٹور میں آئے ہوئے اپنے ووٹروں، سپورٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بہت جلد حلقے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ایک تبدیلی آئے گئی۔عوام جس اعتماد پر پی ٹی آئی کو ووٹ دی تھی انشاء اللہ ہماری حکومت ان کے اعتماد پر پورا اترے گئی ۔مخالفین کے پاس سوائے پچھتاوے اور کوئی کچھ نہیں ہے ملک عوام قائد تحریک انصاف وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ ہیں انشاء اللہ حکومت کی مثبت پالیسوں اور اقدامات کے نتیجے میں عوام کو جلد بڑھے ریلیف ملیں گے پاکستان ایشاء کا ٹائیگر بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اسلامی جہموریہ پاکستان عمران خان نے الیکشن مہم میں ملک کی عوام کے ساتھ جو بھی وعدے کیے انشاء اللہ پورے ہونگے انہوں نے ملک کی عوام کو ایک مثبت سوچ دی جس کے نتیجے میں عوام کی عوام نے الیکشن 2018میں اپنی ووٹ کا صیح استعال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو اپنا ووٹ دیا جس نتیجے میں ملک کی عوام کو کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارا ملا اور ایک صاف ستھری حکومت ملک میں قائم ہوئی انہوں نے کہا کہ ملک عوام قائد تحریک انصاف وزیر اعظم پاکستان عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں انشاء اللہ حکومت کی مثبت پالیسوں اور اقدامات کے نتیجے میں عوام کو جلد بڑھے ریلیف ملیں گے۔


گورنمنٹ پرائمری سکول کھرانگ ڈیرہ مشتا ق شاہ میں کمروں کی تعمیراور الیکٹریک واٹر کولر کی تنصیب

School room along with water coolers work completed at primary school, Kharang, Dera Mushtaq Shah

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی کی طرف سے اپنے والد ہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لیے گورنمنٹ پرائمری سکول کھرانگ ڈیرہ مشتا ق شاہ میں کمروں کی تعمیراور الیکٹریک واٹر کولر کی تنصیب۔ عوامی،سماجی اور مذہبی حلقوں کی طرف سے پیر آغا سید مشتاق حسین نقوی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے علاقہ کھرانگ سیداں ڈیرہ مشتاق شاہ میں واقع گورنمنٹ پرائمری سکول میں کمرئے کم تھے جس کی وجہ سے وہاں پر پڑھنے والے معصوم بچوں اور بچیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا وہاں موجود ہیڈ میسٹریس نے علاقے کی معروف سماجی شخصیت پیر آغا سید مشتاق حسین نقوی کو اس مسلے کے بارے میں آگاہ کیا جس پر انہوں نے فی الفور ان کا مسلہ حل کیا انہوں نے والدہ محترمہ (سیدہ ریشم فاطمہ) کے ایصال ثواب کے سکول میں دو کمرئے،الیکٹریک واٹر کولر اور وہاں کی بچیوں اور بچوں کے لیے باتھ روم تعمیر کرا کر دیے جس پر عوامی،سماجی اور مذہبی حلقوں کی طرف سے پیر آغا سید مشتاق حسین نقوی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔


حکومت کے پاس سوائے تسلیوں کے عوام کو دینے کے لیے اور کچھ نہیں

Current has nothing to offer, Raja Shakil

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔راجہ محمد شکیل کیانی نے اپنے ایک بیاں میں کہا کہ حکومت کے پاس سوائے تسلیوں کے عوام کو دینے کے لیے اور کچھ نہیں ہے۔وزیر اعظم پاکستان کنٹینرپر کھڑے ہو کر کیے گے اپنے وعدوں کو پورا کریں۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی، سماجی،ادبی اورمذہبی شخصیت “فرزند پوٹھوار”راجہ محمد شکیل کیانی نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ حکومت وقت الیکشن کے دونوں میں اپنی الیکشن کمپین میں ملک کی عوام سے جو بڑھے بڑھے وعدے اور دعوے کیے تھے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں کر سکی عوام کا اعتماد موجود حکومت پر ختم ہو رہا ہے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، غربت، بد امنی نے عام آدمی کی زندگی کو تکلیف سے دو چار کر کے رکھ دیا مہنگائی کا یہ عالم ہے کہ رمضان کی آمد کے ساتھ دوکانداروں نے مہنگائی کا ایک سونامی لا کھڑ اکیا ہے حکومت اپنی کا کر دگی دیکھایں اورملک کو مسائل سے نکالیں اور غربت کی چکی میں پسی ہوئی عوام کو مہنگائی سے نجائت دیلانے کے لیے کوئی موثر اقدام کر یں۔

Show More

Related Articles

Back to top button