DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Annual Hazrat Daud Shah Haqani urs Mubarak

حضرت داؤد شاہ حقانی کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات آج بروز بدھ سے دھانگلی میں شروع

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)حضرت داؤد شاہ حقانی کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات آج بروز بدھ سے دھانگلی میں شروع ہو رہی ہیں بدھ کے روز دربار کو غسل دیا جائے گا جبکہ جمعرات کی صبح شان اولیا کانفرنس ہو گی جس سے علامہ صدیق حسنین اور دیگر خطاب کریں گے بدھ اور جمعرات کو محفل شعر خوانی ہو گی جس سے ماسٹر محمد رمضان،راجہ ساجد، چوہدری حامد، حافظ قیصر، چوہدری مسعود، راجہ ضیا، محمد رفاقت،ظفر بھٹی، ماسٹر یاسر، راجہ زوار شرکت کریں گے۔

Kallar Syedan; Annual Hazrat Daud Shah Haqani urs Mubarak will commence from Wednesday 31st April. The three day urs Mubarak will commence with khatab by Allama Saddique Hussain.


دو روز قبل دریائے جہلم پر واقع دھانگلی پل کے نیچے سے ملنے والی نعش کی شناخت

Body of Shaukat Mahmood of Sadhnothi, Kashmir found in river Jhelum

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) دو روز قبل دریائے جہلم پر واقع دھانگلی پل کے نیچے سے ملنے والی نعش کی شناخت ہو گئی۔40 سالہ متوفی کا نام شوکت محمود ہے جو تراڑ کھل ضلع سدھنوتی (آزاد کشمیر) کا رہائشی تھا اور اس کا ذہنی توازن بھی درست نہ تھا۔سوشل میڈیا پر متوفی کی تصویر وائرل ہونے پر اس کے بھائی محمد اکبر نے خادم آباد ویلفیئر ٹرسٹ انتظامیہ سے رابطہ کیا جنہوں نے موقع پر آ کر اپنے بھائی کی نعش کو شناخت کر لیا۔یاد رہے کہ دو روز قبل دھانگلی پل کے نیچے سے نعش برآمد ہوئی تھی جسے مقامی انتظامیہ نے پانی میں ہی محفوظ کر لیا تھا۔متوفی کے بھائی محمد اکبر کے مطابق اس کے بھائی شوکت علی جس کا ذہنی توازن درست نہ تھا ایک ہفتہ قبل گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا۔مقامی پولیس نے ضابطہ کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد نعش ورثاء کے سپرد کر دی۔


سپریم کورٹ میں ددہوچھہ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پنجاب حکومت نے ڈیم بنانے کی بحریہ ٹاؤن کی پیشکش مسترد

Supreme court rejects Bahria town offer to construct Docha Dam

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)سپریم کورٹ میں ددہوچھہ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پنجاب حکومت نے ڈیم بنانے کی بحریہ ٹاؤن کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے اسے خود تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔عدالت عظمیٰ میں جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ددہوچھہ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران پنجاب حکومت کے نمائندے کی جانب سے ددہوچھہ ڈیم کی تعمیر کے لیے بحریہ ٹاؤن کی پیشکش مسترد کردی گئی اور عدالت کو بتایا گیا کہ حکومت نے خود ڈیم کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔اس دوران سیکریٹری آبپاشی نے بتایا کہ دسمبر 2021 تک اس ڈیم کی تعمیر مکمل ہوجائے گی، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بحریہ ٹاؤن کی پیشکش کا ماہرین نے بغور جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ تکنیکی ماہرین نے بحریہ ٹاؤن کی پیشکش پر 108 سوالات اٹھائے، اس پر جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ جتنے سوالات اٹھائے گئے ہیں اس پر بحریہ پھر نہ ہی سمجھے۔عدالت میں سیکریٹری آبپاشی نے بتایا کہ ددہوچھہ ڈیم کو اس کی اصل جگہ پر ہی تعمیر کیا جائے گا اور اس سلسلے میں عدالتی فیصلے پر من و عن عمل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال تک یہ ڈیم تعمیر ہوجائے گا، جس پر عدالت نے حکومت پنجاب کی یقین دہانی پرددہوچھہ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس نمٹا دیا۔واضح رہے کہ ددہوچھہ ڈیم کو مغل،دکھالی یونین کونسلوں کے قریب ددہوچھہ گاؤں میں تعمیر کیا جانا ہے، اس ڈیم کی تجویز ابتدائی طور پر 2001 میں دی گئی تھی لیکن اس کی تعمیر شروع نہ ہوسکی تھی۔اگست 2015 میں سپریم کورٹ نے اس معاملے کے ازخود نوٹس میں پنجاب حکومت کو ڈیم اس کی اصل جگہ پر تعمیر کرنے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد صوبائی حکومت نے اس علاقے میں زمین کی خرید و فروخت پر پابندی لگا دی تھی، بعد ازاں 18-2017 کے سالانہ ترقیاتی منصوبے میں اس ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈز مختص کیے گئے تھے۔علاوہ ازیں سپریم کورٹ کی ہدایت پر 2017 میں پنجاب حکومت نے 7 ارب روپے کی لاگت کے ڈیم کی تعمیر کا آغاز کیا، جس کا مقصد راولپنڈی میں پانی کی کمی کو دور کرنا ہے


ایس ایچ او تھانہ روات انسپکٹر اعجاز قریشی نے ماہ اپریل میں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کیخلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران مجموعی طور پر 27 مقدمات درج کئے

27 Police case registered during April

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) ایس ایچ او تھانہ روات انسپکٹر اعجاز قریشی نے ماہ اپریل میں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کیخلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران مجموعی طور پر 27 مقدمات درج کئے۔انہوں نے بتایا کہ ناجائز اسلحہ کے 13 مقدمات میں دو عدد بارہ بور پمپ ایکشن گن، 03 عدد موزرز،ایک عدد ٹرپل ٹوجبکہ سات عدد پسٹل 30 بور بمعہ 30 زندہ روند برآمد کر لئے جبکہ منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ڈیڈھ کلو چرس،20 بوتل دیسی شراب اور 20 لیٹر کھلی شراب برآمد کر لی۔انہوں نے بتایا کہ تخت پڑی کا علاقہ منشیات فروشوں کا گڑھ تھا جس کا ہم نے مکمل صفایا کرتے ہوئے منشیات فروشوں کو تھانہ روات کی حدود سے بھاگنے پر مجبور کر دیا ہے۔ایس ایچ او کے مطابق گزشتہ برس اپریل میں میری تعیناتی سے قبل ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشی کے صرف تین مقدمات درج ہوئے تھے جبکہ اس سال اپریل میں ناجائز اسلحہ کے 13 اور منشیات فروشی کے 14 مقدمات درج کئے گئے جس سے ہماری جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارکردگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔


بلدیہ کلر سیداں نے روزانہ کی بنیاد پر پانی کی فراہمی روکنے اور ایک دن کے ناغے کے بعد پانی کی فراہمی کا فیصلہ

Water supply to be supplied to residence every 48 hours and not daily

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)بلدیہ کلر سیداں نے روزانہ کی بنیاد پر پانی کی فراہمی روکنے اور ایک دن کے ناغے کے بعد پانی کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد پانی کے ضیائع کو روکنا ہے،ادھر شہریوں نے بلدیہ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوے کہا کہ بلدیہ کلر سیداں روزانہ پانی کی فراہمی کے عوض تین سو روپے گھروں سے ماہانہ چار ج کرتی ہے جب یہ مہینے میں پندرہ ایام پانی فراہم کرے گی تو بل بھی صارفین سے معمول سے کم کر کے نصف لیا جانا چاہئیے۔یاد رہے کہ آب نوشی سکیم کلر سیداں بدترین مسائل سے دو چار ہے بجلی کے نرخوں میں اضافے کے باعث بلوں کی وصولی کی نسبت آب نوشی سکیم کے اخراجات لاکھوں میں چلے گئے ہیں اور سالانہ بلدیہ کلر سیداں اس کے لیے خطیر رقم مختص کرتی ہے اور اس کے سٹاف کی ادائیگیوں کا مسئلہ بھی مسلسل درد سر بنا ہوا ہے پنجاب حکومت ان کی تقرریوں کے حق میں نہیں اور ان کے بغیر آب نوشی سکیم چلانا ممکن نہیں۔


سکوٹ روڈ بھیائی مہر علی خان میں عظمت قرآن کانفرنس

Azmat Quran conference to be held today in Bhaiye Mehar Ali Khan

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)آج بروز بدھ بعد نماز مغرب سکوٹ روڈ بھیائی مہر علی خان میں عظمت قرآن کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس سے مولانا ظفر حقانی،قاری جمشید معاویہ، مولانا عامر عباسی اور دیگر خطاب کریں گے۔


میلادالنبی ﷺکی ایک تقریب چار مئی بروز ہفتہ بعد نماز ظہر اسحاق لنگڑیال کی رہائش گاہ موہڑہ لنگڑیال چوآخالصہ میں ہو رہی ہے

Millad to be held at the residence of Ishaq Langaryal in Morra Lanagryal

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)میلادالنبی ﷺکی ایک تقریب چار مئی بروز ہفتہ بعد نماز ظہر اسحاق لنگڑیال کی رہائش گاہ موہڑہ لنگڑیال چوآخالصہ میں ہو رہی ہے جس سے اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمان،حاجی محمد شریف، سید منصور حسین شاہ، جاوید چشتی،حافظ منصور ظہور اور دیگر خطاب کریں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button