DailyNewsHeadline

Rawalpindi; Municipal corporation union referendum being held today

میونسپل کارپوریشن یونین ریفرنڈم آج ہوگا

راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کی یونین کا ریفرنڈم آج ہوگا۔دوگروپوں کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے حیران کن بات یہ ہے کہ ایک گروپ جس کے اکثر امید وار باڑہ مارکیٹ میں ہی انسداد تجاوزات پر مامور ہوتے ہیں ان کی حمایت باڑہ مارکیٹ میں سالہا سال سے سڑک پر قابض چھابڑی فروش اور ان کے رہنماء کر رہے ہیں، جو اپنے ناموں اور تصاویر والے بڑے بڑے بینر آویزاں کر کے اپنی حمایت کا اعلان کر رہے ہیں، جس سے صورتحال کا اندازہ ہوجاتا ہے۔ راولپنڈی کا باڑہ بازار جو 80 فٹ چوڑا اور تین سو فٹ لمبا ہے اس سڑک پر تقریباً 250سے زائد چھابڑی فروش مکمل طور پر سڑک پر قابض ہیں جس کی وجہ سے یہاں پر پیدل چلنا بھی ممکن نہیں ہوتا، اس بازار میں بیٹھے تجاوزات مافیا کو مسلم لیگ ن کے ایک وائس چیئرمین اور اس وائس چیئرمین کو ایک سابق رکن قومی اسمبلی کی سرپرستی حاصل ہے اس کے علاوہ ایک اور سیاسی جماعت کے دو کارندے بھی انجمن تجاوزان کا حصہ اور دوسروں سے بھتہ لیتے ہیں اب کراچی سے آنے والا ایک چوتھا گروپ بھی بیچ سڑک پر براجمان ہوکر ماہانہ وصول کرتا ہے، فی چھابہ کئی کئی روپے ماہانہ لئے جاتے ہیں بعدازاں اس رقم کا حصہ سب میں تقسیم ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ شہریوں کے احتجاج سے لیکر ہائی کورٹ کے نوٹس لینے کے باوجود کبھی باڑے میں تجاوزات کیخلاف
حقیقی کارروائی نہیں ہوئی اور نہ ہی ہونے کے امکانات ہیں کیونکہ جہاں کارپوریشن کا عملہ خود تجاوزات کی سرپرستی کرے وہاں کارروائی کبھی کبھی صرف کاغذوں میں ہی ہو تی ہے۔

Rawalpindi: The preparations are under way for a Municipal Corporation Rawalpindi (MCR) referendum between Municipal workers league and Labour Union group.

Political figures are also secretly supporting their favourite groups for a referendum to be held on April 30. For president, Raja Haroon and Haji Farooq are contesting against each other with electoral symbols of Rose and spade respectively.

Show More

Related Articles

Back to top button