DailyNews

Rawalpindi; Public fears after announcement at Masjid’s over flood warning at Lai Nullah

راولپنڈی ,تھانہ سٹی کے علاقہ میں رات گئے مساجدسے ہونے والے اعلانات سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

راولپنڈی ,تھانہ سٹی کے علاقہ میں رات گئے مساجدسے ہونے والے اعلانات سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ہفتہ کورات گئے ساڑھے گیارہ بجے کے قریب گوالمنڈی اورگردونواح کی مساجدمیں پولیس اہل کاروں کی جانب سے اعلانات کرائے گئے کہ خان پورڈیم میں پانی کی سطح بلندہونے کی وجہ سے رات ایک سے دوبجے کے قریب ڈیم کے سپل ویزکھولے جائیں گےاوراضافی پانی کے اخراج کی وجہ سے نالہ لئی میں سیلاب کاخدشہ ہے لہٰذانالہ لئی کے اردگردرہنے والے افرادحفاظتی انتظامات کرلیں یہ اعلان باربارمقامی مساجدسے کئے گئے جنہیں سن کولوگ پریشانی کے عالم میں گھروں سے باہرنکل آئے اورایک دوسرے سے اعلان بارے پوچھتے رہے۔ علاقہ میں ممکنہ سیلاب کے خطرے کے حوالے سے شدیدخوف وہراس پھیل گیا ۔

Rawalpindi; The Public living in surrounding region of Lai Nullah were warned of floods last night after announcement at the local Masjid’s in the region, People came out of their homes fearing for worst.

Show More

Related Articles

Back to top button