DailyNewsGujarKhan

Islam purra jabber; Wedding of M Nadeem son of Thekadar M Riasat celebrated with social and political personalities in Jabber

گوجرخان۔ مسلم لیگی رہنما ٹھیکیدار محمد ریاست کے بیٹے کی دعوت ولیمہ سیاسی ،سماجی اور مذہبی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت

 اسلام پورہ جبر کے ممتاز مسلم لیگی رہنما اور معروف تاجر ٹھیکیدار محمد ریاست کے بیٹے محمد ندیم کی دعوت ولیمہ میں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب میں شریک مہمانوں نے ٹھیکیدار محمد ریاست اور انکے بیٹے محمد ندیم کو مبارکبادپیش کیں اور زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دعوت ولیمہ میں جن اہم شخصیات نے شرکت کی ان میں ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر، سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص، سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری محمد ریاض، ناروے کے سماجی رہنما شکیل قادر، حاجی فضل کریم انگلینڈ، ٹھیکیدار محمد ناصر، چیئرمین یوسی اسلام پورہ جبر راجہ جمشید احمد کیانی، راجہ جہانگیر احمد بھٹی، محمد سفیر، چیئرمین محمد نوید اور دیگر شامل ہیں۔ ناروے کے معروف صحافی و سماجی رہنما عقیل قادر اور عدیل قادر نے بھی ٹھیکیدار محمد ریاست اور ان کے بیٹے محمد ندیم کو شادی پر مبارکباد پیش کی اور نئی زندگی کے آغاز پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button