DailyNews

London; Pir Syed Ikram Hussain Shah Bukhari address at Slough Stoke road Masjid

کشمیری مسلمانوں پر بھارتی فوج کے مظالم کی انتہا ہو چکی,سید اکرام حسین شاہ بخاری۔

 کشمیری مسلمانوں پر بھارتی فوج کے مظالم کی انتہا ہو چکی۔ سید اکرام حسین شاہ بخاری۔ برطانیہ میں مقیم کشمیر کے پیر جناب سید اکرام حسین شاہ بخاری سجادہ نشین دربار عالیہ بنڈور شریف، تتہ پانی، ضلع کوٹلی آزاد کشمیر نے جامع مسجد اینڈ اسلامک سینٹر، سٹوک پوجز لین، سلاؤ، برکشائر کاؤنٹی، انگلینڈ یوکے میں منعقدہ ختم شریف کی دعائیہ تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر بھارت کا ناجائز فوجی قبضہ اور طوالت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی نفی ہے۔ جموں و کشمیر کے مسئلہ کا حل فوجی نہیں بلکہ سیاسی ہے۔ بھارت نے کشمیری مسلمانوں پر عرصۂ حیات تنگ کر رکھا ہے۔ بھارتی سکیورٹی فورسیز مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور پامالیوں کی رتکب ہو رہی ہیں۔ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ کشمیر میں اب تک بہت خون بہہ چکا جبکہ گمنام قبروں کی دریافت بھی ہو چکی مگر بھارتی حکومت کسی مبصر کو وہاں جانے کی اجازت نہیں دیتی۔ آج کشمیر جنت نظیر کو بھارت نے اپنے ظلم کی آماجگاہ اور جہنم زار بنا رکھا ہے۔ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں سات لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی میں کشمیر ایک فوجی چھاؤنی کا منظر پیش کر رہا ہے۔کشمیری مسلمان بچوں کی آنکھیں پیلٹ گنوں سے پھوڑی گئیں جبکہ نوجوانوں سمیت بوڑھوں کو عقوبت خانوں میں تشدد کرکے شہید کیا گیا۔ عفت مآب کشمیری خواتین کے ساتھ بد اخلاقیاں کی گئیں۔ کشمیر میں اب تک بہت ظلم ہو چکا جبکہ ہندو انتہا پسند لیڈر نریندرا مودی نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کی اور کشمیری شناخت اور اقدار کو مٹانے میں لگا ہوا ہے۔ جس کی پرزور مذمت کی جاتی ہے۔ النور فاؤنڈیشن کے سرپرست اعلی، سجادہ نشین دربار عالیہ بنڈور شریف تتہ پانی، کوٹلی آزاد جموں و کشمیر سید اکرام حسین شاہ بخاری نے کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی طور پر دعا کی۔ 

London; Pir Syed Ikram Hussain Shah Bukhari gave public address at stoke road Masjid in Slough, where he deplored brutality by Indian forces on innocent women and children in Kashmir.

Show More

Related Articles

Back to top button