DailyNews

Rawalpindi; PTI Delegation from Chak Bale Khan meet with Minister Ghulam Sarwar Khan to discuss development projects

پی ٹی آئی چک بیلی خان کے وفد کے ارکان نے وفاقی وزیرِ پٹرولیم جناب غلام سرور خان سے راولپنڈی میں ملاقات

چک بیلی خان(نامہ نگار) پی ٹی آئی چک بیلی خان کے وفد کے ارکان نے وفاقی وزیرِ پٹرولیم جناب غلام سرور خان سے راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں پی ٹی آئی چک بیلی خان کے راہنما حاجی عاشق حسین ، چوہدری مسعود جیلانی،حاجی امجد مسعود، چوہدری مشتاق احمد ، چوہدری حبیب الرحمٰن، چوہدری محمود احمد، محمد یعقوب چشتی، چوہدری گلاب خان، راجہ امتیاز، قاضی محبوب سلطان اور چوہدری محمد امیر افضل شامل تھے ملاقات میں وفاقی وزیرِ پٹرولیم جناب غلام سرور خان کے چک بیلی خان میں ہونے والے جلسہ اور علاقہ کے ترقیاتی پیکیج کی ترجیحات کو زیرِ بحث لایا گیا اس ضمن میں پی ٹی آئی حلقہ این اے59کے اہم راہنماؤں کے مشاروتی اجلاس کا فیصلہ کیا گیا جو پی ٹی آئی چک بیلی خان کے اہم راہنما حاجی عاشق حسین کی رہائش گاہ پر منعقد ہو گا اس موقع پر پی ٹی آئی کے راہنما چوہدری محمد افضل اور ملک نعیم اعوان بھی موجود تھے۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button