DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Reception held for Nazish Naureen after she achieved 1st position at exam result

ہونہار طالبہ کا اعزازششم کلاس اپنے سکول کے تمام طالبات سے پہلے نمبر پر

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔ہونہار طالبہ کا اعزازششم کلاس اپنے سکول کے تمام طالبات سے پہلے نمبر پر ۔روشن مواڑہ ویلفیئر ٹرسٹ کے آنر راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ کی طرف سے خصوصی انعام ۔موضع اسلوہا کی رہائشی ہونہار طالبہ نازش نورین نے پچھلے سال پانچویں کلاس میں راولپنڈی بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی اس وقت بھی اس طالبہ کے اعزاز میں روشن مواڑہ ویلفیئر ٹرسٹ نے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا تھا اور ان کو انعام بھی دیا ۔مذکورہ ہونہار طالبہ نے اپنی سابقہ روایات کو بر قرار رکھتے ہوئے اپنے سکول میں ششم کلاس کے امتحان میں ناں صر ف اپنی کلاس بلکہ پورے میں پہلے نمبر رہی اس کے ٹوٹل نمبر800میں سے760نمبر حاصل کیے ہیں ۔مذکورہ ہونہار طالبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے مسلم لیگ ن کے رہنماء معروف سوشل ور کر اور روشن مواڑہ ویلفیئر ٹرسٹ کے آنر راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ نے اس طالبہ کو تعریفی سر ٹیفکیٹ اور انعام دیا اور اس کے لیے زندگی میں مزید کامیابیوں کے لیے اس کو دعا بھی دی ۔

Kahuta; Reception held for Nazish Naureen after she achieved 1st position at exam result in class six, Nazish achieved was also 1st at Rawalpindi board last year, this year she achieved 760 marks out of 800 marks.


کہوٹہ شہر میں معروف تاجر ملک آصف آف چھنی اعوان کے نئے کاروباری مر کز کا افتتاح

Inauguration ceremony held for business opened by Malik Asif of Channi at Kahuta bazaar

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔کہوٹہ شہر میں معروف تاجر ملک آصف آف چھنی اعوان کے نئے کاروباری مر کز کا افتتاح ۔ مذہبی ،سیاسی اورسماجی شخصیات کی بھر پور شر کت ۔ تمام افراد کی طرف سے معروف تاجر ملک آصف آف چھنی اعوان کو مبارکباد ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روزکہو ٹہ شہرکے معروف تاجر ملک آصف آف چھنی اعوان کے نئے کاروباری مر کز کا افتتاح ہوا اس موقع پر ممتاز عالم دین خطیب جامع مسجد مکی مولانا قاری عثمان عثمانی ،پی ٹی آئی کے سنیئررہنماء راجہ وحید احمد خان ،چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ، صدر الفتح گروپ آصف ربانی قریشی ، یوتھ کونسلر ملک عثمان اقبال ، معروف تاجر ملک منیب ثاقب ،کونسلر راجہ شاہداجمل ،سابق کونسلر ملک ساجدآف قندھار،ملک حاجی لیاقت، صحافی ملک عامر محمود سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔ اس موقع پر مولانا قاری عثمان عثمانی نے ملک آصف کے کاروبار میں خیر و بر کت کی دعا اور تمام افراد نے ان کو مبارکباد پیش کی ملک آصف اعوان نے تمام مہمانوں کا شکر یہ ادا کیا ۔


سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان کا کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں کا ہنگامی دورہ

Ex MPA Col M Shabbir Awan visits various union councils of Kahuta

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان کا کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں کا ہنگامی دورہ ۔رواں ہفتے ہونے والی فوتگیوں کے گھروں میں حاضری فاتحہ خوانی اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار ۔کرنل محمد شبیر اعوان نے اپنے ووٹروں ، سپورٹروں ، کارکنوں اور ورکروں سے بھی ملاقات۔ موجودہ علاقائی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو۔ سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان نے اپنے دورے کے موقع پر کہوٹہ ایم سی کی حدود میں ہونے والے فوتگیوں کے گھر گے مر حومین کے لیے فاتحہ خوانی کی جبکہ لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار۔انہوں نے یونین کونسل دوبیرن خورد کے علاقہ ٹھنڈ ا پانی میں حاجی قربان کے جوانسالہ بیٹے غلام حسین کی وفات پر فاتحہ خوانی، یوسی نارہ کے گاؤں کتھیل ہون میں ایک شادی میں حاضری دی، نارہ کے مقام پر مرزا ارشد کے ہاں حاضری دی اوروہاں بھی فاتحہ خوانی کی اس موقع پر ڈاکٹر جاویدکیانی ، مرزا عبدالغفور ،راجہ ذوالفقار علی ستی آف کتھیل ہون ، آفتاب کیانی ، راجہ انوار الحق ،عبد الرب نشتر آف سہر ،زوہیب اعوان ، ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ بھی موجود تھے ۔کرنل محمد شبیر اعوان نے اپنے ووٹروں ، سپورٹروں ، کارکنوں اور ورکروں سے بھی ملاقات کی اور ان سے موجودہ علاقائی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button