DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Two motorcyclist collide head on near village Thanda Pani, One dead, Four injured

کہوٹہ کے علاقہ ٹھنڈا پانی میں دو موٹر سائیکلوں کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے 1نوجوان جان بحق 4نوجوان شدید زخمی

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔کہوٹہ کے علاقہ ٹھنڈا پانی میں دو موٹر سائیکلوں کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے 1نوجوان جان بحق 4نوجوان شدید زخمی ہو گے ہیں ۔نوجوان کی اچانک موت پر کہرام مچ گیا ۔ہر ایک آنکھ آشکبار ہو گئی ۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر کے قریب ٹھنڈاپا نی کے مقام پر دو موٹر سائیکل نمبری آر،آئی ،ایل سی ڈی 70اورافلیٹ فارہنڈاون ٹو فائیوکا آپس میں ٹکر ہو گئی جس کے نتیجے میں 5نوجوان شدید زخمی ہو گے جن کو ٹی ایچ کیو ہسپتال میں لایا گیا جہاں ایک نوجوان شہر یار ولد گل انداز زخمیوں کی تاب ناں لاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے جا ملا۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔نوجوان کی اچانک موت پر ہر آنکھ آشکبار تھی ۔

Kahuta; Two motorcyclist collide head on near village Thanda Pani, One died and four were injured. The motorcyclist killed has been identified as Sheryar.


یوم پاکستان کے حوالے سے کمیونٹی ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

Community welfare society celebrate Pakistan day

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
یوم پاکستان کے حوالے سے کمیونٹی ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کہوٹہ کلب میں منعقد ہوا تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ گوہر زمان تھے۔جبکہ اعزازی مہمانوں میں چئیرمین میونسپل کمیٹی راجہ ظہور اکبر،وائس چیئرمین ملک غلام مرتضی،پی ٹی آئی کے صدر راجہ خورشید احمد،فوکل پرسن ہیلتھ راجہ ارشد کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے کیثر تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں یوم پاکستان کے حوالے سے مقامی فنکاروں نے ڈرامہ پیش کیا جبکہ راولپنڈی سے آئے فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا،بچوں کی تفریح کے لئے پپٹ شو اور میجک کو بھی حاضری نے بے حد سراہا اس موقع پر بچوں کی خوشی دیدانی تھی۔مختلف سکول کے طلباء وطالبات نے ملی نغمے پیش کیے۔تقریب میں کہوٹہ شہر کی مختلف شخصیات کو شلیڈ پیش کی گئیں شبعہ صحافت میں نمایاں خدمات پر بابائے صحافت صوفی ایوب مرحوم اور سابق پریس صدر راجہ گلشن ضمیر مرحوم کو شیلڈ پیش کی جبکہ دیگر شعبہ جات میں مرحوم راجہ سلطان مسعود،شیخ اللہ دتہ،راجہ اشتیاق،غلام ربانی قریشی اور شیخ محمود مرحوم کو شیلڈ پیش کی انکے لواحقین نے شیلڈ وصول کئی۔جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ گوہر زمان،سی او مخدوم احمد بلال،سول ڈیفنس کو بھی شیلڈ دی گئیں۔اس موقع پر کمیونٹی ویلفئیر سوسائٹی کے سرپرست و سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے کہا 23 مارچ 1940 کو پاکستان کا تصور پیش کیا اور تحریک پاکستان کے رہنماؤں نے انتک کوششوں سے اس تصور کو عملی جامہ پہنایا اور پاکستان معرض وجود میں آیا آج ہم ایک آزاد ملک میں سکون سے زندگی گزار رہے ہیں ہماری ذمہ داری ہیکہ اس آزادی کی قدر کریں۔انہوں نے شہداء اور غازیوں کو اور پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔پی ٹی آء کے صدر راجہ خورشید احمد نے کمیونٹی ویلفئیر سوسائٹی کو زبردست پرگرام پیش کرنے پر مبارک باد دی۔مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا آج کا دن عہد تجدید کا دن ہے آزادی کسی نعمت سے کم نہیں انہوں نے بہترین تقریب کا انعقاد کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ کہوٹہ میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔تقریب کے اختتام پر کمیونٹی ویلفئیر سوسائٹی کے صدر اصغر حسین کیانی نے شرکاء کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔پرگرام کے تمام تر انتظامات دی بیسٹ ایونٹ پلانرز نے آرگنائز کیے۔


کہوٹہ دوپری روڈ وحید موٹر ز ،رینٹ اے کار اینڈپراپرٹی سنٹر کا افتتاح

Inauguration ceremony of Waheed motors and rent a car

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
کہوٹہ دوپری روڈ وحید موٹر ز ،رینٹ اے کار اینڈپراپرٹی سنٹر کا افتتاح ۔رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد آف مٹور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز کہوٹہ دوپری روڈ پر نوجوان سیاسی وسماجی شخصیات وحید اقبال اور نوید اقبال کی طرف سے کھولے گے وحید موٹر ز ،رینٹ اے کار اینڈپراپرٹی سنٹرنامی کاروباری دفتر کا افتتاح۔افتتاحی تقریب میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد آف مٹور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات،ممتاز عالم دین مولانا افضل رضوی ،راجہ ثقلین آف ممیام ،سردار ایم رضاء فوکل پر سن محکمہ جنگلات سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی ۔اس موقع پر وحید اقبال اور نوید اقبال کو تمام افراد نے مبارکباد پیش کی اور ان کے کاروبار میں خیر و بر کت دعا کی گئی ۔


قائد محترم میاں محمد نواز شریف کی ضمانت کا فیصلہ خوش آئند ہے ۔

Bail approval for Mian Nawaz Sharif welcomed in village Narr

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
رکن پنجاب اسمبلی منیرہ یامین ستی اور چیئرمین یوسی نڑھ بلال یامین ستی نے اپنے بیان میں کہا کہ قائد محترم میاں محمد نواز شریف کی ضمانت کا فیصلہ خوش آئند ہے ۔میاں محمد نواز شریف کی ضمانت کا فیصلہ ملک میں جمہوری قدروں کے استحکام کے لیے اہم قدم ثابت ہو گا ۔مسلم لیگ ن کی حکومت اس پہلے ناں کسی کٹھ پتلی حکمتوں کا ساتھ دیا اور ناں کی جھکی ہے اور ناں ہی کسی کے آگے جھکے گئی ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی منیرہ یامین ستی اور”فرزند کوہسار”چیئرمین یوسی نڑھ بلال یامین ستی نے قائد محترم میاں محمد نواز شریف کی ضمانت کے فیصلے آنے پر اپنے بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے میاں محمد نواز شریف کی رہائی کے احکامات ایک اچھا فیصلہ ہے جس میں انسانیت کی قدرکرتے ہوئے ان کی طبی بنیادوں پر ریلیف دیا گیا ہے جو کہ ایک خوش آئند فیصلہ ہے اس فیصلے سے لیگی کارکنوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں ہمیشہ تعمیر و ترقی ہوئی ہے مسلم لیگ نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا موٹر وے کا
جال بچھایا میٹروبس اور اورنج ٹرین جیسے منصوبے شروع کیے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے اپنے دور 2013سے 2018تک حلقہ این اے ستاون میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے صحت اور تعلیم پرکروڑوں روپے خرچ کیے جبکہ سڑکوں کے جال بچھائے حلقے کی تمام یونین کونسلرزمیں کروڑوں کے ترقیاتی کام مکمل کرائے جو آن دی ریکارڈ ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button